بیگم کلثوم نواز اور غلام حیدر وائیں کے ایصال وثواب کیلئے قرآن خوانی (کل) ہوگی

جمعہ 28 ستمبر 2018 20:34

بیگم کلثوم نواز اور غلام حیدر وائیں کے ایصال وثواب کیلئے قرآن خوانی ..
حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ تحصیل حضرو کے زیر اہتمام بیگم کلثوم نواز اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب غلام حیدر وائیں کے ایصال وثواب کیلئے قرآن خوانی آج ہوگی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ پنجاب کے صدر میاں غلام حسین شاہد کی ٰخصوصی ہدایت پر مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ تحصیل حضرو کے زیر اہتمام (آج) بروز ہفتہ شام 4:00بجے مقامی دفتر میں ختم القرآن کا اہتمام کیا جائے گا جس میں سرپرست اعلیٰ مسلم لیگ (ن) لائرز فورم اٹک حاجی مبارس خان علیزئی ،ضلعی صدر یوتھ ونگ زیڈ خان کے علاوہ دیگر پارٹی عہدیداران شرکت کرینگے۔