Live Updates

ہمیں امریکہ کی طرف نہیں دیکھنا، وزیر خارجہ

سیکریٹری جنرل سے کہا کہ بھارت سے کہیں کہ اپنا رویہ ذمے دارانہ رکھے،بھارت نےحماقت کی توقوم مٹھی کی طرح یکجا ہو کر مقابلہ کرےگی،عافیہ صدیقی کو جلد پاکستان لائیں گے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی نیو یارک میں پریس کانفرنس

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 30 ستمبر 2018 11:23

ہمیں امریکہ کی طرف نہیں دیکھنا، وزیر خارجہ
نیو یارک (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30ستمبر 2018ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا نیویارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میری 6 دنوں میں 54 ملاقاتیں ہوئیں یہ تمام ملاقاتیں بہت دلچسپ رہیں۔انہوں نے روسی وزیر خارجہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ روسی وزیرخارجہ بہت تجربے کاراورمنجھے ہوئے وزیرخارجہ ہیں،ر وس اورپاکستان کے درمیان تعلقات بڑھ رہے ہیں جوخطے کیلیے خوش آیند ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس بار مسئلہ کشمیر کی نوعیت مخلتف تھی کیونکہ ایک نئی رپورٹ سامانے آئی۔اس بار پوری دنیا نے پاکستان کا موقف سنا۔سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ عنقریب بھارت تشریف لا رہے ہیں۔اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل سےاچھی نشست ہوئی۔ سیکریٹری جنرل سےکہا کہ بھارت سے کہیں کہ اپنارویہ ذمے دارانہ رکھے، سیکریٹری جنرل کوکہا کہ بھارت کوکہیں کہ ایل اوسی پرکچھ کرنے کی کوشش کی تواس کا ردعمل ہوگا۔

(جاری ہے)

یقین ہے کہ بھارت کوئی حماقت نہیں کرے گا،آج بھی اس ملٹی لیٹرل فورم پرپاکستان کوعزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔بھارت نےسیاست کوامن پرترجیح دی ہے،قوم وطن کا دفاع کرناجانتی ہے،بھارت نےحماقت کی توقوم مٹھی کی طرح یکجا ہو کرمقابلہ کرے گی۔امید ہےکہ بھارت ایسی غلطی کرنےکی کوشش نہیں کرےگا، ایک ملک نے پورےخطے کوجکڑکررکھ دیا۔ گستاخانہ خاکوں کی نمائش کی جسارت روکنےکامعاملہ اٹھایا،ترک وزیرخارجہ نےگستاخانہ خاکوں پرپاکستان کےموقف کا ساتھ دیا،یواین پیس کیپنگ مشن کاجب بھی ذکرکیا جاتا ہےتوپاکستان کا تذکرہ ہوتا ہے۔

وزیر خارجہ نے بتایا کہ اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل پاکستان بھی آئیں گے ،2 اکتوبرکوامریکی وزیرخارجہ سےملاقات میں دوطرفہ امورپربات ہوگی،ہم اپنے نظریےکاتحفظ کرنا جانتےہیں۔ہم مفادات،وطن اورنظریےکا تحفظ کرنا جانتےہیں، سعودی عرب کےاعلیٰ حکام کاوفدپاکستان آرہاہے،چین کے وزیرخارجہ سے دوسری ملاقات آج ہوئی۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اقوام متحدہ آتےتوکہا جاتا کہ حکومت ملتے ہی سیرسپاٹے پرنکل گئے۔ملکی حالات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ کبھی چندوں سےبھی ڈیم بنائےجاتےہیں لیکن ہمیں امریکہ کی طرف نہیں دیکھنا۔شاہ محمود قریشی نے عافیہ صدیقی سے متعلق کہا کہ عافیہ صدیقی قوم کی بیٹی ہے ،ہمیں اُس کی فکر ہے، ہم انھیں جلد پاکستان لائیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات