سعودی مشیر توانائی معدنیات کا اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ گوادر کا دورہ

احمد حامد الغمادی کی سربراہی میں 6رکنی وفد کا بندرگاہ اور پورٹ فری زون کے مختلف شعبوں کا معائنہ سکیورٹی انظامات پر اطمینان کا اظہار کیا گوادر حکام نے سعودی وفد کو گوادر پورٹ اور پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں اور گوادر ڈولپمنٹ اتھارٹی کے زیر تعمیر پروجیکٹس کے متعلق بریفنگ دی حکام نے گوادر میں سرمایہ کاروں کو حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولہات اور سیکورٹی انتظامات پر بھی سعودی وفد کو آگاہ کیا

منگل 2 اکتوبر 2018 23:21

گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اکتوبر2018ء) سعودی عرب کے مشیر برائے توانائی اور معدنیات احمد حامد الغمادی کی سربراہی میں اعلیٰ سطحیٰ وفد نے گوادر میں سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کردیا، گوادر پہنچنے والے 6 رکنی سعودی وفد نے بندرگاہ اور پورٹ فری زون کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا،منصوبوں سے متعلق گوادر حکام نے سعودی وفد کو گوادر پورٹ اور پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبوں اور گوادر ڈولپمنٹ اتھارٹی کے زیر تعمیر پروجیکٹس کے متعلق بریفنگ دی۔

پاکستانی حکام نے گوادر میں سرمایہ کاروں کو حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولہات اور سیکورٹی انتظامات پر بھی سعودی وفد کو آگاہ کیا۔ قطر اور ایران کے ساتھ اختلافات کے سبب سعودی عرب اپنے تجارتی راستوں کو نئی جہت دینا چاہتا ہے اور اس ضمن میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تیل اور معدنی ذخائر کے منصوبوں میں سرمایہ کاری اور تجارتی تعاون کی 4 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

مفاہمتی یادداشتوں میں گوادر سے براستہ اومان اور ریاض، افریقہ تک جانے والے بیلٹ اور روڈ کے چینی منصوبے کے تحت منصوبوں پر بھی سمجھوتوں کی امید ہے۔۔اس ضمن میں سعودی وفد نے گوادر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی اور گوادر میں دستیاب سہولیات اور سیکورٹی صورتحال پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔دوسری جانب سرکاری زرائع نے بتایا کہ وفد کے سربراہ احمد حامد الغمادی نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تاریخی، مذہبی اور برادرانہ تعلقات ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ سعودی عرب ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ رہا ہے اور مستقبل میں بھی ساتھ ہوگا۔احمد حامد الغمادی نے کہا کہ پاکستان کے ترقیاتی عمل میں حصہ ڈالنے کے لئے سعودی حکومت سرگرم ہے دورہ گوادر کے ترقیاتی عمل میں حصہ ڈالنے کی اہم کھڑی ہے۔۔