الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 215 میں ریٹرننگ آفیسر سے جواب طلب کر لیا

جمعہ 5 اکتوبر 2018 21:22

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 215 میں ریٹرننگ آفیسر سے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2018ء) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 215 میں ریٹرننگ آفیسر سے جواب طلب کرلیاہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو الیکشن کمیشن میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 215 کے ریٹرننگ آفیسر کے خلاف درخواست کی سماعت کی گئی۔ درخواست گزار خدا بخش کے وکیل اور ریٹرننگ آفیسر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ریٹرننگ آفیسر نے گنتی میں کچھ ووٹ شامل نہیں کئے۔ کمیشن نے ریٹرننگ آفیسر سے جواب طلب کرتے ہوئے 8 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔