بدترین انتقام کی ذمہ دار پی ٹی آئی کی حکومت ہے،نوازشریف

نظام قدرت ہے جیسا کروگے ویسا بھرو گے، حکومت جو سلوک کررہی،کل کواس کیلئے تیار رہے،حکومت اپنی نااہلی کا ملبہ شہباز شریف پر نہ ڈالے۔سابق وزیراعظم نوازشریف کا ردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 5 اکتوبر 2018 21:26

بدترین انتقام کی ذمہ دار پی ٹی آئی کی حکومت ہے،نوازشریف
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05 اکتوبر 2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ بدترین انتقام کی ذمہ دار پی ٹی آئی کی حکومت ہے۔ نظام قدرت ہے جیسا کروگے ویسا بھرو گے، حکومت جو سلوک کرے گی اس کیلئے تیار رہنا چاہیے، حکومت اپنی نااہلی کا ملبہ شہباز شریف پر نہ ڈالے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت اس بدترین انتقام کی ذمہ دار ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے سیاسی مخالفین کے ساتھ جیسا سلوک کرے گی اس سلوک کیلئے کل انہیں بھی تیار چاہیے۔ انہوں نے صدر ن لیگ شہبازشریف کی گرفتاری پر اپنے ردعمل میں کہا کہ شہبازشریف کی گرفتاری نہ صرف افسوسناک ہے بلکہ مضحکہ خیز بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کی گرفتاری کی ذمہ دار تحریک انصاف کی حکومت ہے۔

(جاری ہے)

نوازشریف نے کہا کہ شہباز شریف نے بطور وزیراعلیٰ امانت دیانت اور عوامی خدمت کی شاندار مثال قائم کی ہے۔

شہبازشریف کی خدمات کا اعتراف نہ صرف پاکستانی عوام نے کیا ہےبلکہ غیر ملکی حکومتوں اور عالمی اداروں نے بھی شہباز شریف کی خدمات کا اعتراف کیا ہے۔ سب جانتے ہیں کہ اس بدترین انتقام کی ذمہ دار تحریک انصاف کی حکومت ہے۔یہ نظام قدرت ہے جو جیسا کرے گا ویسا بھرے گا۔ حکومت سیاسی مخالفین کے ساتھ جو سلوک روا رکھے گی کل اس کیلئے انہیں بھی تیار رہنا چاہئیے۔

مزید برآں حمزہ شہبازنے کہا ہے کہ نوازشریف کی ہدایت پرقومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن بھجوائیں، پنجاب اسمبلی کیلئے بھی ریکوزیشن بھجوائیں گے،مقدمے میں ملوث وزیراعظم نے چیئرمین نیب سے ملاقات کی، نیب کے ساتھ گٹھ جوڑ کیا گیا، نیازی صاحب آپ کا کھیل تماشہ زیادہ دیرچلنے والا نہیں۔ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء حمزہ شہبازنے اپنے والد شہبازشریف کی گرفتاری پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات ہوں یا ضمنی الیکشن ہوں صرف ن لیگ کے لوگوں کوگرفتار کیا جاتا ہے۔

یہ کام نیب انجام دے رہی ہے۔ کنٹینر والوں کی زبان میں بات نہیں کروں گا نہ ہی یہ مسلم لیگ ن کا شیوہ ہے۔عوام کوبتانا چاہتا ہوں کہ جس کیس میں شہبازشریف کوگرفتار کیا گیا، اس میں حکومت کا ایک پائی کا بھی نقصان نہیں ہوا۔آشیانہ کاچوہدری لطیف ٹھیکیدار تھا جس نے اورنج لائن میں بھی خرد برد کی ، نیب نے نوٹس لیا۔ سرگودھا میں ایک پراجیکٹ میں کرپشن کیس کاملزم تھا تونیب کو10گنا رقم دے کراس نے پلی بارگین کی،اور نیب سے اپنی جان چھڑوائی۔ بورڈ کی فائنڈنگ پرٹھیکہ منسوخ کیا گیا۔چوہدری لطیف ملزم تھا۔ انٹی کرپشن میں کرپشن کیس میں مفرور ہے۔ لیکن اس کونیازی کے دور میں پشاور میٹرو کا ٹھیکہ دے دیا گیا۔