صفر کا چاند بدھ کو نظر آنے کا امکان ،محکمہ موسمیات

پیر 8 اکتوبر 2018 15:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2018ء) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ماہ صفر کا چاند بدھ کو نظر آنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق چاند منگل کی صبح 8 بجکر 47 منٹ پر پیدا ہونے کا امکان ہے، جبکہ صفر کا چاند بدھ کی شام نظر آنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ملک کے مختلف حصوں میں اس دوران مطلع کہیں صاف اور کہیں جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ماہ صفر کے چاند کی رویت کا فیصلہ کرنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بدھ کو محکمہ موسمیات میں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :