لاہور ،راعت کے مسائل کو حل کرنے کے لئے نئی نئی تحقیقات کی طرف جانا ہوگا،چوہدری محمد سرور
فصلوں کی زیادہ سے زیادہ پیداواری صلاحیت حاصل کر کے زرعی شعبہ میں انقلاب لایا جاسکتا ہے، ہمیں اپنے طلباء و طالبات کو نالج،سکل اور ٹیکنالوجی سیکھانی ہے،گورنر پنجاب کا زرعی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کے اجلاس سے خطاب
بدھ 10 اکتوبر 2018 23:38
(جاری ہے)
گورنر پنجاب نے کہا کہ زرعی یونیورسٹیوں کا کاشتکاروں کے ساتھ خصوصی کوآرڈی نیشن ہونا چاہئے تاکہ انہیں زراعت سے متعلقہ جو مسائل اور مشکلات ہیں ان کا فوری ازالہ ہوسکے۔
ہمیں اپنے طلباء و طالبات کو نالج،سکل اور ٹیکنالوجی سیکھانی ہے تاکہ وہ پروفیشن میں جاکر عملی طور پر ملک و قوم کی خدمت کرسکیں۔گورنر نے کہا کہ ملک میں اعلیٰ اور معیاری تعلیم کے فروغ اور قومی ترقی کے اہداف حصول میں یونیورسٹیوں کا کردار ناگزیر ہے جنہیں تعلیم کے ساتھ ساتھ طلباء وطالبات کی کردار سازی پر خصوصی توجہ دینا ہوگی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ حکومت نے گرین پاکستان بنانے کے لئے شجر کاری مہم کا خصوصی آغاز کردیا ہے۔ اُنہوں نے وائس چانسلرز کو ہدایت کی کہ وہ طلباء و طالبات کو پودوں کی زیادہ سے زیادہ افزائش نسل پر خصوصی لیکچر دیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹیوں کو سولر پر منتقل کیا جائے اور بارش کے پانی کا ذخیرہ کر کے اِسے فش فارمنگ اور زراعت جیسے شعبوں کے لئے استعمال کیا جائے۔گورنر نے کہا کہ طلباء وطالبات کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے لئے فلٹریشن پلانٹس کو بھی یقینی بنائے جائے۔اجلاس کے دوران گورنر پنجاب کو یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کے عمل کو مزید بہتربنانے کے لئے وائس چانسلرز کی طرف سے مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ یونیورسٹیوں میں فیصلہ سازی کے عمل میں وائس چانسلرز کو بااختیار بنایا جائے گا۔ اس موقع وائس چانسلر یونیورسٹی آف ویٹننری اینڈ اینیمل سائنسز لاہو پرو فیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا نے پروفیسرزاور اساتذہ کی طرف سے ڈیم فنڈ کے لئے اکٹھے کئے گئی16لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.