Live Updates

حکومت آئی ایم ایف کے پاس جائے مگر عوام کو ریلیف دے،نبیل گبول نے

اسد عمر کی پالیسیاں عمران خان کے لئے گھاٹے کا سودا ہیں،عمران خان گند صاف کرنے آئے تھے،نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 11 اکتوبر 2018 00:03

حکومت آئی ایم ایف کے پاس جائے مگر عوام کو ریلیف دے،نبیل گبول نے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف کے پاس جائے مگر عوام کو ریلیف دے۔ اسد عمر کی پالیسیاں عمران خان کے لئے گھاٹے کا سودا ہیں۔ عمران خان گند صاف کرنے آئے تھے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ اسد عمر معیشت پر وزیراعظم کو غلط مشورے دے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ہمیں اسحاق ڈار کی یاد آ رہی ہے۔ عمران خان نے آئی ایم ایف کے پاس نہ جانے کا اعلان کیا تھا۔ حکومت آئی ایم ایف کے پاس جائے مگر بوجھ غریب عوام پر نہ ڈالے۔ عوام کو ریلیف دیں ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کو بزدار نہیں کوئی اور چلا رہ اہے۔ عمران خان50دنوں میں 50یوٹرن لے چکے ہیں۔ انہیں چاہیئے تھا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد عزت کی زندگی گزارتے اسد عمر کی پالیسیاں عمران خان کے لئے گھاٹے کا سودا ہے۔ عمران خان تو پرانا گند صاف کرنے آئے تھے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات