نومبر کے دوسرے ہفتے سے کراچی میں سردیوں کا آغاز ہوجائے گا، محکمہ موسمیات

جمعرات 11 اکتوبر 2018 14:24

نومبر کے دوسرے ہفتے سے کراچی میں سردیوں کا آغاز ہوجائے گا، محکمہ موسمیات
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2018ء) محکمہ موسمیات کے جانب سے کراچی والوں کو خوشخبری سنائی گئی ہے کہ نومبر کے دوسرے ہفتے سے کراچی میں سردیوں کا آغاز ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات شاہد عباس کے مطابق کراچی میں صبح اور رات میں ہلکی خنکی کا آغاز اکتوبر میں ہوگیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بدھ کی صبح کے مقابلے میں جمعرات کی صبح کا کم سے کم درجہ حرارت 4 ڈگری کم ہوا ہے، دن میں سمندری ہوائیں نہ چلنے سے گرمی کی شدت زیادہ ہو رہی ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات شاہد عباس نے بتایاکہ نومبر کے دوسرے ہفتے سے سردیوں کا آغاز ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :