نیا پاکستان ہائوسنگ اسکیم بے گھر افراد کو زندگی دینے کے مترادف ثابت ہو گی، حلیم عادل شیخ

جمعرات 11 اکتوبر 2018 23:12

نیا پاکستان ہائوسنگ اسکیم بے گھر افراد کو زندگی دینے کے مترادف ثابت ..
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے جنرل سیکریٹری و سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی نیا پاکستان ہائوسنگ اسکیم بے گھر افراد کے لئے نئی زندگی ثابت ہو گی، بے گھر افراد بہت تکلیف دہ زندگی بسر کرتے ہیں یہ اسکیم ان افراد کو سہارا دے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قحط زدہ علاقہ تھر میں دن بہ دن بچوں کی اموات میں اضافہ ہورہا ہے لیکن سندھ حکومت عملی اقدامات اٹھانے کو تیار نہیں ہے، سندھ حکومت کے چاہئے کہ تھر میں ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے اور متاثرین کی امداد کرے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں کرپٹ حکمرانوں کا گھیرا تنگ ہورہا ہے، ملک میں کرپشن کرنے والوں کی اب کوئی گنجائش نہیں رہی ہے، احتساب کا عمل سب کے لئے برابر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں بڑی تبدیلی آرہی ہے، پی ٹی آئی کی تنظیم سازی مکمل کی جا رہی ہے، جلد اعلانات کئے جائیں گے۔ انہوں نے تحصیل صالح پٹ میں ایک ہی خاندان کے 8 بچوں کے دیوار گرنے سے فوت ہونے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے متاثرہ خاندان کی مالی معاونت کی جائے۔