پولیس نے آتشبازی کا سامان فروخت کرنے والے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا

جمعہ 12 اکتوبر 2018 18:56

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2018ء) راولپنڈی پولیس نی آتش بازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 04 ملزما ن کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 200سوتر گولے ،کیک پٹاخے 02عدد ، شہنایاں 50عدد ، لڑی پٹاخے 10عدد ، انار 20عدد ، شرشری 10ڈبے ، ہوائیاں 30عدد زندہ ، 10چلیدہ ، 20پٹاخے برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ گوجرخان پولیس نے رخسار سے 200سوتر گولے، کیک پٹاخے 02عدد ، 50عدد شنایاں، لڑی پٹاخی10عدد ،20عدد انار،شرشری10عدد ، تھانہ سول لائن پولیس نے اسامہ سی20عدد ہوائیاں، 10پٹاخے، حمید نواب سی10عدد ہوائیاں،10پٹاخے، تھانہ گنجمنڈی پولیس نے شاہ رحمان سی10عدد چلیدہ ہوائیاں برآمد کرکے ملزمان کیخلا ف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

متعلقہ عنوان :