صالح پٹ میں دیوار گرنے سے 9افراد کے جاں بحق ہونے کا معاملہ ،کمشنر و ڈپٹی کمشنر متاثرین کے پاس پہنچ گئے

جمعہ 12 اکتوبر 2018 21:08

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2018ء) صالح پٹ میں دیوار گرنے سے 9افراد کے جاں بحق ہونے کا معاملہ ،کمشنر و ڈپٹی کمشنر متاثرین کے پاس پہنچ گئے۔ ورثاء سے تعزیت, واقعہ کی تفصیلات معلوم کیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سکھر ضلع کی تحصیل صالح پٹ کے گاؤں غلام سرور شنبانی میں ایک مکان کی دیوار گرنے سے نو بچوں کی ہلاکت اور دو کے زخمی ہونے کیواقعہ کے بعد بچوں کے ورثاء سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے دوسری حاجب وزیر اعلی سندھ سیدمراد علی شاہ کی جانب سے نوٹس لینیاور رپورٹ طلب کرنے کے بعد کمشنر سکھر رفیق احمد برڑو اور ڈپٹی کمشنر غلام مرتضے شیخ علاقے میں پہنچ گئے اور انہوں نے بچوں کے ورثاء سے اظہار افسوس کیا اور تعزیت کی اور اس موقع پر ورثاء کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور واقعہ کے حوالے سے تفصیلات معلوم کیں اس موقع پر کمشنر سکھر نے بتایا کہ وہ اس واقعہ کے حوالے سے جلد تفصیلی رپورٹ وزیراعلء سندھ کو پیش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :