دنیا کا چکر لگا نے کے مشن پر فخر عالم کراچی پہنچ گئے، گورنرسندھ نے استقبال کیا
فخر عالم نے پاکستانی پرچم تھامے پوری دنیا کے چکر لگانے کا مشن شروع کرکے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ،گورنرسندھ
منگل 16 اکتوبر 2018 17:58
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ صدر مملکت ، وزیر اعظم پاکستان اور پوری قوم کی طرف سے میں ، فخر عالم کو مبارک باد پیش کرتاہوں کیونکہ پوری قوم کے لئے یہ مشن ایک اعزاز کی بات ہے ، آج پوری دنیا میں فخر پاکستانی پرچم تھامے جارہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب کو اپنے وطن کے لئے اسی جذبہ کے تحت کام کرنے کی ضرورت ہے یہ وطن سے والہانہ محبت کا اظہار ہے ، فخر عالم نے یہ بات ثابت کردی ہے ایک تنہا شخص بھی پوری قوم کا سر فخر سے بلند کرسکتاہے اور یہی بات وزیر اعظم پاکستان بھی کہتے ہیں عزم ، ہمت اور جذبہ سے کسی بھی کام کو پایہء تکمیل تک پہنچایا جا سکتاہے ، انسان کوشش ہی کرسکتا ہے لیکن برکت اللہ تعالیٰ کی ذات نے دینی ہوتی ہے ۔ اس موقع پر فخر عالم نے کہا کہ میں اس سے قبل بھی دنیا کے مختلف ممالک سے پاکستان آتا رہا ہوں لیکن آج جب میرا طیارہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا تو میرے دل میں عجیب سے احساسات ابھرنے لگے جو اس سے قبل کبھی نہیں ہوئے ، پوری دنیا کا چکر لگانے کا مقصد وطن عزیز کا نام روشن کرنا ہے اور اس کاوش میں میری حوصلہ افزائی کرنے پر میں صدر مملکت ، وزیر اعظم ،گورنرسندھ، سول ایوی ایشن اتھارٹی ، پاکستان ایئر فورس اور میڈیا کا تہہ دل سے شکر گذار ہوں۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.