کسی بھی محکمے کی کارکردگی اس ادارے کے ملازمین کی مرہون منت ہے،ذکیہ خاتون

حکومت آزادکشمیرنے این ٹی ایس کے ذریعے اساتذہ بھرتی کرکے اقرباء پروری، سیاسی اثررسوخ کاقلع قمع کردیاہے،ڈی ای او

جمعرات 18 اکتوبر 2018 16:55

کوٹلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(زنانہ )ذکیہ خاتون نے کہاہے کہ کسی بھی محکمے کی کارکردگی اس ادارے کے ملازمین کی مرہون منت ہے این ٹی ایس کے ذریعے اساتذہ بھرتی کے عمل سے محکمہ تعلیم اپنے مقررہ اہداف اورمعیارحاصل کرنے میںکامیاب ہوگا۔حکومت آزادکشمیرنے این ٹی ایس کے ذریعے اساتذہ بھرتی کرکے اقرباء پروری، سیاسی اثررسوخ اوردیگرکاقلع قمع کردیاہے این ٹی ایس کے ذریعے اساتذہ بھرتی کاعمل حکومت آزادکشمیرکااحسن اقدام ہے اعلیٰ تعلیم یافتہ بیروزگارنوجوان اہلیت پربھرتی ہوکر قوم کے معماروںکی درست سمت میںتعلیم وتربیت کرینگے شفاف بھرتی کے عمل سے کسی کی حق تلفی نہیںہوئی حقیقی معنوںمیںحقدارکوحق ملاہے تعلیم یافتہ نوجوان اپنی صلاحیتوںکے بل بوتے پرمنزل حاصل کررہے ہیںیہ ایک تبدیلی کی صبح ہے وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان،وزیرتعلیم بیرسٹرافتخارگیلانی کی کوششوںسے شفاف طریقے سے اساتذہ کی بھرتی کاطریقہ کارپایہ تکمیل کوپہنچاہے نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ مقدس پیشہ سے دیانتداری،ایمانداری اورلگن دکھاتے ہوئے اپنی صلاحیتوںکوبروئے کارلاکرقومی فریضہ سرانجام دیںان خیالات کااظہارانہوںنے این ٹی ایس کے ذریعے بھرتی ہونے والی پرائمری معالمات کوتقرری آرڈرزدینے کے موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرضلع بھرکے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرزبھی موجودتھے۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرذکیہ خاتون نے کہاکہ ماں اپنے بچے کاہاتھ استادکے ہاتھ میںدے کراللہ پربھروسہ کرکے اپنالخت جگر پیغمبری پیشہ سے منسلک استادکودیتی ہے اساتذہ معیارتعلیم بلندکرنے کے لیے اپناکرداراداکریںدورحاضرکے جدیدتقاضوںسے مقابلہ کرنے کے لیے اساتذہ کومحنت اورلگن سے کام کرناہوگا اساتذہ کرام اپنے اپنے ادارہ جات میںاپنی بروقت حاضری کویقینی بناتے ہوئے قوم کے معماروںکی بہترین اندازمیںتعلیم وتر بیت کریںہم سب مل کرقوم کی تقدیربدلیںگے، پرائمری معلمات کی تقرریاںانتہائی شفاف طریقے سے ہوئی ہیںحکومت آزادکشمیرنے تاریخی کام کیاہے آج تقرری آرڈروصول کرنے والی معلمات اہلیت وصلاحیت کی وجہ سے یہاںپہنچے ہیںہماری ٹیم بغیرکسی خوف ودبائوکے وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان کے ویژن پرکام کررہی ہے نئے بھرتی ہونے والوں نے مستقبل کی نوجوان نسل کوتیارکرناہے کامیاب ہونے والی معلمات حکومت کی امیدوں اور لوگوںکی امیدوںپرپورااتریں۔

اس موقع پرڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرذکیہ خاتون نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوںکوسرکاری سکولوںمیںداخل کروائیںسرکاری ادارہ جات کے سربراہان کوہدائت کی گئی ہے کہ وہ غیررجسٹرڈپرائیویٹ اداروںسے فارغ ہونے والے طلباء وطالبات کواپنے سرکاری ادارہ جات میںداخل کرنے میںوالدین سے مکمل تعاون کریں۔دریں اثناء ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرسائیںذکیہ خاتون اوراے ای اوصاحبان نے این ٹی ایس پاس کرکے پرائمری ٹیچرزبھرتی ہونے والی معلمات کومبارکباددیتے ہوئے نیک خواہشات کااظہارکیا۔

متعلقہ عنوان :