Live Updates

نیب کومیرے خلاف انکوائری میں کچھ نہیں ملے گا،خورشید شاہ

نیب میرے خلاف انکوائری کرکے پچھتائے گی، عمران خان نے پہلی تقریر میں پالیسی دینے کی بجائے کہا 50 لوگوں کو پکڑیں گے،بڑے بڑے دعوے کرکے اب قوم کو بھکاری بنا دیا ہے۔ سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 19 اکتوبر 2018 19:29

نیب کومیرے خلاف انکوائری میں کچھ نہیں ملے گا،خورشید شاہ
سکھر(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 اکتوبر 2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء سید خورشید شاہ نے نیب کر آگاہ کیا ہے کہ نیب میرے خلاف انکوائری کرکے پچھتائے گی نیب کو کچھ نہیں ملے گا،عمران خان نے پہلی تقریر میں پالیسی دینے کی بجائے کہا 50 لوگوں کو پکڑیں گے،بڑے بڑے دعوے کرکے اب قوم کو بھکاری بنا دیا ہے۔ پیپلزپا رٹی کے سینیر رہنماء خورشید شاہ نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید میرے شہر میں تھے میں ان کے لیے کچھ نہیں کہوں گا۔

میانوالی میں ٹرین کو حادثہ پیش آیا ہے جبکہ وزیراعظم خود میانوالی کے ہیں۔ بڑے بڑے دعوے کرکے اب ہمیں بھکاری بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب میرے خلاف انکوائری کرکے پچھتائے گی نیب کو کچھ نہیں ملے گا۔ مجھ پر کرپشن کا ایک بھی الزام ثابت کرکے دکھایا جائے۔

(جاری ہے)

خورشید شاہ نے کہا کہ کہا جا رہا ہے کہ گھر مڈل کلاس کیلئے تعمیر کررہے ہیں جو پیسے واپس کرسکیں۔

80 سے 90 لاکھ افراد کی آمدنی تین سے پانچ ہزار روپے ہے۔ یہ کیسے گھر بنائیں گے یہ صرف لوگوں کی توجہ ہٹانے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پہلی تقریر میں پالیسی دینے کی بجائے کہا 50 لوگوں کو پکڑیں گے۔ اس وقت معمول کی صور تحال نہیں ہے بلکہ ملک غیرمعمولی صورتحال میں جا رہا ہے۔ واضح رہے عام انتخابات2018ء کے بعد نیب نے حزب اختلاف کی جماعتوں کے سیاستدانوں کے خلاف گھیرا سخت کردیا ہے۔

ضمنی انتخابات سے ایک روز قبل اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی گرفتاری نے اپوزیشن جماعتوں کو سوچنے پر مجبور کردیا کہ یہ سب سیاسی انتقام لیا جارہا ہے۔ تاہم اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی بلاثبوت نیب کی جانب سے گرفتاری کے بعد اپوزیشن جماعتیں اکٹھی ہو گئی ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ نیب اور حکومت کا گٹھ جوڑ ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کے خلاف کاروائیاں کی جارہی ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات