پی ٹی آئی کے اقتدار میں آنے سے صرف چہرے بدل جانے کے سوا اور کچھ نہیں بدلا،حامد رضا
طبقاتی نظام تعلیم کا خاتمہ ضروری ہے، مسئلہ کشمیر حل ہونے تک بھارت سے دوستی اور تجارت ممکن نہیں،بھارت کا جنگی جنون خطے کے امن کے لئے مستقل خطرہ بن چکا ہے بھارت نے مزاکرات سے راہ فرار اختیار کر کے امن دشمنی کا ثبوت دیا ہے قوم انصاف اور احتساب کے نام پر ہونے والے تماشے سے بیزار ہے، عمران خان کو یاد رکھنا چاہیئے سیاست و اقتدار میں ہیرو سے زیرو بنتے دیر نہیں لگتی،سنی اتحاد کونسل کی کور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب
جمعہ 19 اکتوبر 2018 20:40
(جاری ہے)
معاشی بحران پر قابو پانے کے لئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔
قوم انصاف اور احتساب کے نام پر ہونے والے تماشے سے بیزار ہے۔ عمران خان کو یاد رکھنا چاہیئے کہ سیاست و اقتدار میں ہیرو سے زیرو بنتے دیر نہیں لگتی۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے سنی اتحاد کونسل کی کور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ حکومت اپنی حماقتوں سے سیاسی عدم استحکام پیدا نہ کرے کیونکہ سیاسی استحکام کے بغیر ملک میں سرمایہ کاری نہیں آئے گی۔ قومی معیشت کو آئی سی یو سے نکالنے کے لئے حکومت کے پاس کوئی وژن اور پلان نہیں۔ بوکھلائی ہوئی حکومت سے ملک سنبھالا نہیں جا رہا۔ ملک مہنگائی کی آگ میں جل رہا ہے۔ملک بھر کے طلباء کو یکساں تعلیمی سہولتوں کے ساتھ ایک ہی نصاب پڑھایا جائے۔ ایچی سن کالج اور ٹاٹ سکول کا فرق ختم کرنا ہو گا۔ حکومت تعلیمی بجٹ میں اضافہ کرے۔ تعلیمی نصاب کو نظریاتی بنیادوں پر مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔ اساتذہ کو ہتھکڑیاں لگانا شرمناک عمل ہے۔ حکومت نے اساتذہ کی توہین، تذلیل اور تضحیک کر کے قوم کا سر شرم سے جھکا دیا ہے۔ صداقت خان شہید صالح نوجوان تھا۔ صداقت شہید کے قاتلوں کی گرفتاری تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ طلباء حقوق کے تحفظ اور تعلیمی مسائل کے حل کے لئے انجمن طلباء اسلام کی خدمات لائق تحسین ہیں۔انہوں نے کہا کہ حق خود ارادیت کشمیریوں کا پیدائشی حق ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بہت جلد آذادی کا سورج طلوع ہو گا۔ پاکستانی حکومت کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت کے لئے اقدامات کرے۔ بھارتی ہٹ دھرمی مسئلہ کشمیر کے حل میں بڑی رکاوٹ ہے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.