امید ہے 21اکتوبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن میںامید ہے پونگ ایجنٹ کو نہ باہر نکالا جائے گا ، خواجہ اظہار الحسن

ڈاکٹر عارف علوی اور عمران اسماعیل این اے 247 اور پی ایس 111 سے منتخب ہونے کے بعد اس حلقے میں نظر نہیں آئے اب وہ ٹی وی پر ہی نظر آئیں گے،ہماری انتخابی مہم بھرپور عوامی حمایت کے ساتھ ہماری انتخابی مہم اختتام پذیر ہورہی ہے ، دہلی کالونی میں ایم کیو ایم الیکشن آفس میں پریس کانفرنس

جمعہ 19 اکتوبر 2018 22:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2018ء) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن خواجہ اظہارالحسن نے کہا ہے کہ امید ہے 21اکتوبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن میںامید ہے پونگ ایجنٹ کو نہ باہر نکالا جائے گا اور نہ ہی فارم 45 دینے میں تاخیر کی جائے گی پولنگ پر امن ماحول میں ہوتمام پونگ اایجنٹس کے سامنے گنتی ہو تاکہ کسی کو تحفظات نہ ہوں، ڈاکٹر عارف علوی اور عمران اسماعیل این اے 247 اور پی ایس 111 سے منتخب ہونے کے بعد اس حلقے میں نظر نہیں آئے اب وہ ٹی وی پر ہی نظر آئیں گے ، ہماری انتخابی مہم بھرپور عوامی حمایت کے ساتھ ہماری انتخابی مہم اختتام پذیر ہورہی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعہ کو دھلی کالونی میں متحدہ کے الیکشن آفس میں ایم کیو ایم کے قومی اسمبلی کے امیدوارصادق افتخار اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار ڈاکٹر جہانزیب مغل کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہجن حلقوں میں تحریک انصاف کامیاب ہوئی ہے وہاں مسائل کے حل کے لئے لوگ ان کے منتخب نمائندوں کو ڈھونڈ رہے ہیں حلقے کی عوام حکومت کے منی بجٹ سے شدید نالاں ہے مہنگائی کے بوجھ نے عوام کی کمر ٹوڑ دی ہے عوام تحریک انصاف سے انکے وعدے وحید کے حوالے سے سوال کر رہے ہیں ۔

ایک سوال کے جواب میں خواجہ اظہارالحسن نے کہا کہ این اے 243 میں ہم ہارے ہیں یا ہرائے گئے ہیں یہ سب کو پتہ ہے۔انھوں نے کہا کہاین اے 243 کے الیکشن میں خواتین کا ووٹ کاسٹ نہ ہونا بڑی تشویش کی بات ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن سے توقع کر رہے ہیں کہ نتائج میں تاخیر نہیں کی جائے گی ہم الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ الیکشن کمیشن وسائل کے بے دریغ استعمال کا نوٹس لے۔

ڈاکٹر عارف علوی اور عمران اسماعیل اس حلقے سے منتخب ہوئے لیکن بعد میں اس حلقے میں نظر نہیں آئے اب وہ صرف ٹی وی پر ہی نظر آئیں گے۔این اے 247سے ایم کیو ایم کے امیدوار صادق افتخار نے کہا کہ میرا دعوی ہے کہ یہ ایم کیو ایم کی روایتی نشست تھی اور واپس متحدہ کے پاس آئے گی ہم نے عوام میں جاکر اپنی انتخابی مہم چلائی ہیاب عوام کو نکلنا ہے اور اپنا حق استعمال کرنا ہے ۔پی ایس 111سے ایم کیو ایم کے امیدوار جہانزیب مغل نے کہا کہ ہماری انتخابی مہم بہترین رہی حلقہ کے تمام لوگوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے پذیرائی دی،الیکشن مہم میں ہمارے مقابل امیدواروں نے پیسے کا بے دریغ استعال کیا ہے۔