Live Updates

نومنتخب رکن پنجاب اسمبلی چوہدری بلال اصغروڑائچ کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات

چوہدری بلال اصغروڑائچ کو صو بائی وزیر ماحولیات بنانے کا فیصلہ

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 16:20

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2018ء) گوجرہ کے ضمنی الیکشن حلقہ پی پی 118سے نومنتخب رکن پنجاب اسمبلی چوہدری بلال اصغروڑائچ نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارسے ملاقات کی ۔ چوہدری بلال اصغروڑائچ کو صو بائی وزیر بنانے کافیصلہ، ملاقات کے موقع پرپی ٹی آئی کے مرکزی رہنما وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خاں اور جہانگیرترین بھی موجود تھے ۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر بلال اصغر وڑائچ کو صو بائی وزیر ماحولیات نامزد کر دیا ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات میں حلقہ پی پی 118سے کامیاب ہو نے والے آزاد امیدوار چوہدری بلال اصغر وڑائچ کی کامیابی کانوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نومنتخب ایم پی اے نے اپنے انتخابی اخراجات کی تفصیل گزشتہ رو زالیکشن کمیشن کوجمع کرا دی تھی جس کے بعد الیکشن کمیشن نے موصوف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

بلال اصغر وڑائچ کو صو بائی وزی، بنانے کے اعلان پر گوجرہ بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور گوجرہ کے شہریوں نے بلال اصغر وڑائچ کو صو بائی وزیر بنانے کو خوش آئندقرار دیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ بلال اصغر وڑائچ اپنی خاندانی روایات کو بر قرار رکھتے ہوئے گوجرہ کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھر پور کر دار جاری رکھیں گے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات