نرسنگ کے نصاب میں ذیابیطس کا مضمون شامل اور اسے نیشنل ہیلتھ پالیسی کا حصہ بنایا جائے‘پرنسپل جنرل ہسپتال
شوگر کے مریض ادویات کے علاوہ اختیاطی تدابیر،متوازن غذا اور مناسب ورزش کو معمول بنائیں ‘ پروفیسر محمد طیب
ہفتہ 20 اکتوبر 2018 17:00
(جاری ہے)
ڈائریکٹر جنرل نرسنگ پنجاب کوثر پروین، فاطمہ نسرین سابق پرنسپل بلوچستان ،سی این ایس سروسز ہسپتال ثمینہ یاسمین سمیت صوبائی دار الحکومت کے مختلف ہسپتالوں کی نرسنگ سپرنٹنڈنس اور نرسیں اس ورکشاپ میں شریک تھیں جنہیں ڈاکٹر عمران حسن خان ، ڈاکٹر ملیحہ حمید ، ڈاکٹر کاشف عزیز ،ڈاکٹر سلمان شکیل ، ڈاکٹر رضوان اور ڈاکٹر رانا آصف صغیر نے اس مرض کے بارے اور انسولین لگانے اور محفوظ کرنے پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
پروفیسر محمد طیب نے کہا کہ شوگر کوئی بیماری نہیں ،ہمیں اپنا طرز زندگی بدلنا ہوگا اور ادویات کے استعمال کے علاوہ ورزش کو بھی معمول بنانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں مردوں کے علاوہ خواتین میں بھی شوگر کا مرض قابل ذکر تعداد میں موجود ہے دور دراز کے علاقوں میں خواتین کی خاصی تعداد موجود ہے جنہوں نے آج تک مناسب چیک اپ ہی نہیں کروایا ۔پروفیسر محمد طیب نے کہا کہ پاکستان میں خواتین کی شوگر میں مبتلا مریضوں کی 40فیصد تعداد جوانی میں اس مرض کا شکار ہوتی ہیں جبکہ دوران حمل ذیابیطس کے حوالے سے خواتین میں آگاہی پھیلانے کی اشد ضرورت ہے کہ وہ 2زندگیوں کو بچانے کیلئے مستند ڈاکٹرسے ڈلیوری کروائیں ،اسی طرح شوگر کے مریضوں کو زیادہ سے زیادہ پیدل چلنے اور کھانے میں احتیاط برتنے کی ضرورت ہے جبکہ شوگر کے مریض کو آم ، انگور اور جاپانی پھل سے بھی پرہیز کرنا چاہیے اور نصف گھنٹہ سے زیادہ دیر ترمسلسل نہیں بیٹھنا چاہیے۔ورکشاپ میں ڈاکٹر عمران حسن خان و دیگر مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک میں سالانہ 80ہزار سے زائد شہریوں کا اس بیماری کی وجہ سے پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کے باعث انتقال کر جانا قابل تشویش ہے ،آئندہ 20برسوں میں ذیابیطس پر قابو نہ پایا گیا تو پاکستان ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے دنیا کا آٹھواں بڑا ملک بن جائے گا ۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں سب سے زیادہ انسانی ہلاکتوں کا باعث بننے والی 10بڑی بیماریوں میں ذیابیطس چھٹے نمبر پر ہے ۔انہوں نے کہا کہ ذیابیطس کے پھیلاؤ میں موٹاپا،تمباکو نوشی ،ورزش نہ کرنا اور غیر صحت مند طرز زندگی جیسے اسباب شامل ہیں ،ذیابیطس بالعموم فالج اور ہارٹ اٹیک کی وجہ بننے کے علاوہ آنکھوںکو بھی متاثر کرتی ہے ۔شوگر کے مریضوں کو ہاتھ پاؤں صاف اور محفوظ رکھنے کے علاوہ مناسب ورزش بھی کرنی چاہیے ،اسی طرح زیادہ چکنائی اور بازاری کھانوں سے اجتناب کرنا چاہیے ۔مزید قومی خبریں
-
اگر لاک ڈاؤن ختم نہ ہوا تو 14مئی کو ملک بھرمیں احتجاج کریں گے،آل پاکستان انجمن تاجران
-
وزیراعظم کی یو اے ای پر میزائل اور ڈرون حملوں کی مذمت
-
اپنے آئینی اورجائزحقوق کے حصول کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو اتحاد اور سنجیدگی کے ساتھ کردار ادا کرنا ہوگا،فیصل کنڈی
-
گورنرخیبرپختونخوا سے سابق ضلع ناظم مردان اسد علی کشمیری کی سربراہی میں نمائندہ وفد کی ملاقات
-
گورنرخیبرپختونخوا کی معروف جید عالم دین شیخ الحدیث مولانا محمدادریس کی قاتلانہ حملہ میں شہادت پر افسوس
-
لفٹ گرنے سے 2 مزدوروں کے جاں بحق ہونے کا معاملہ، مقدمہ درج
-
خواجہ عمران نذیر کی حج تربیتی سیشن میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت
-
پنجاب میں ریاست مخالف سوشل میڈیا مہم پ کریک ڈاؤن، 13 افراد گرفتار
-
گورنرپنجاب سے ڈی ایس پیز کی ملاقات، شہداء کو خراج عقیدت
-
آپریشن بنیان مرصوص دنیا کی افواج کے لیے اسٹیڈی کیس بن چکا ہے،وزیراطلاعات پنجاب
-
اپریل میں بارشیں معمول سے زیادہ ریکارڈ، آئندہ 3ماہ کا موسمی آئوٹ لک بھی جاری
-
مئی 2025ء کو بھارت نے اپنی تاریخ کی سب سے بڑی غلطی کی‘ عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.