لاہوراحتساب عدالت میں پنجاب یونیورسٹی میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت
عدالت کا پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر مجاہد کامران سمیت دیگر ملزمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم
پیر 22 اکتوبر 2018 21:18
(جاری ہے)
بعد ازاں عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا، جسے کچھ دیر بعد سناتے ہوئے مجاہد کامران سمیت دیگر ملزمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔خیال رہے کہ 11 اکتوبر کو غیر قانونی بھرتیوں کے الزام میں ڈاکٹر مجاہد کامران سمیت دیگر ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔
بعد ازاں 12 اکتوبر کواحتساب عدالت نے غیر قانونی بھرتیوں کے الزام میں گرفتار پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران سمیت 6 ملزمان کو 10روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا تھا۔تاہم گرفتاری کے بعد ایک اہم معاملہ یہ سامنے آیا تھا کہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر مجاہد کامران اور دیگر پروفیسرز کو ہتھکڑی لگا کر احتساب عدالت میں پیش کرنے کا نوٹس لیا تھا۔اگلے روز سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی تھی جہاں نیب کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نے مجاہد کامران اور دیگر پروفیسرز کو ہتھکڑی لگا کر احتساب عدالت میں پیش کرنے پر عدالت سے معافی مانگ لی تھی۔علاوہ ازیں چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے جامعہ پنجاب کے سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران اور دیگر 4 اساتذہ کو ہتھکڑی لگا کر احتساب عدالت میں پیش کرنے پر ایڈیشنل ڈائریکٹر کو ان کے عہدے سے معطل کردیا تھا۔واضح رہے کہ پروفیسر مجاہد کامران، 2 سابق رجسٹرار پروفیسرز ڈاکٹر راس مسعود اور پروفیسر ڈاکٹر لیاقت علی، 2 ایڈیشنل رجسٹرار پروفیسرز ڈاکٹر اورنگزیب عالمگیر اور ڈاکٹر کامران عابد پر جامعہ پنجاب میں 5 سو 50 غیر قانونی تقرریاں کرنے کا الزام ہے۔مزید تعلیم کی خبریں
-
سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
-
اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امتحانات کل سے شروع ہو نگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا کل سے آغاز ہوگا
-
لاہور : 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے سنٹرلائزڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 25اپریل تک توسیع کردی
-
انٹرمیڈیٹ حصہ دوم (فریش اینڈ فیلیئر)اور حصہ دوم و حصہ اول باہم کے سالانہ امتحانات برائے 2024 ء میں شرکت کے خواہشمند سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس کے سرکاری تعلیمی ..
-
انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات 19 اپریل سے شروع ہونگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر انتظام انٹرمیڈیٹ (پہلا سالانہ) امتحان 2024 جمعہ 19اپریل سے شروع ہو گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.