Live Updates

پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کا موقف

بھارت سے تعلقات میں بہتری کیلئے بھارت میں الیکشن ہونے کا انتظار کر رہے ہیں کیونکہ بھارت میں پاکستان مخالفت پر ووٹ ملتے ہیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 24 اکتوبر 2018 00:02

پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کا موقف
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-23 اکتوبر 2018ء) : وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت میں پاکستان سے مخالفت سیاست کی بنیاد پر کی جاتی ہے ۔اس لئیے ہم انتظار کررہے ہیں کہ بھارت میں انتخابات ہوجائیں تو پھر مستقبل کے حوالے سے لائحہ عمل بنائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سعودی عرب میں کہا ہے کہ بھارت سے تعلقات میں بہتری کیلئے بھارت میں الیکشن ہونے کا انتظار کر رہے ہیں کیونکہ بھارت میں پاکستان مخالفت پر ووٹ ملتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے پاک بھارت تعلقات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اقتدار میں آنے کے بعد امن کے لیے بھارت کی طرف ہاتھ بڑھایا مگر بھارت نے میری پیشکش قبول نہیں کی۔وزیر اعظم نے کہا کہ امن کی پیشکش پر بھارت کی جانب سے منفی ردعمل سامنے آیا جس پر افسوس ہے۔

(جاری ہے)

۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں پاکستان مخالف مہم وہاں آنے والے الیکشن کی وجہ سے شروع کی گئی، بھارت سے امن صرف پاکستان ہی نہیں بھارت کے لیے بھی بہت اہم ہے۔

میرے نزدیک استحکام کا مطلب پڑوسی ملکوں کے ساتھ امن کا قیام ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امن اور استحکام سے غربت دورکرنے میں مدد ملے گی۔ سعودی عرب میں عالمی سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ معیشت کی بہتری کے لیے ہر صورت منی لانڈرنگ کو روکنا ہوگا، کرپشن ہی ملکوں کو غریب بناتی ہے، کرپٹ حکمران کرپشن کیلئے گرفت کرنے والے اداروں میں اپنے لوگ لگا کر انہیں تباہ کرتے ہیں۔یاد رہے کہ وزیر اعظم دو روزہ دورے پر سعودی عرب میں موجود تھے جسے کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان واپس پاکستان آ چکے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات