شائع شدہ اخبارات کے اشتہارات کے بقایا جات 15دن کے اندرادا کریں‘وزیراعظم کی تمام محکمہ جات کے سیکرٹریز کو ہدایت

جمعہ 2 نومبر 2018 19:04

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2018ء) وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے تمام محکمہ جات کے سیکرٹریز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے محکمہ جات کے ذمہ شائع شدہ اخبارات کے اشتہارات کے بقایا جات 15دن کے اندرادا کریں اور محکمہ اطلاعات کے ذریعے اپنے ترقیاتی منصوبہ جات کا ایک فیصد منصوبہ کی تشہیر کے لیے مختص کریں، ترقیاتی منصوبوں کی موثر تشہیر کیلئے محکمہ اطلاعات کے ساتھ کو ملکر جامع پلان مرتب کریں تاکہ عوام تک حکومتی ترقیاتی سرگرمیاں اور کارکردگی پہنچ سکے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان کی زیر صدارت اخبارات کے اشتہارات کے بقایا جات کی بروقت ادائیگی اور اخباری کارکنان کے مسائل کے حل کے حوالہ سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہو ا جس میں وزیر اطلاعات راجہ مشتاق احمد منہاس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات ڈاکٹر سید آصف حسین ، سیکرٹری مالیات محمد فرید تارڑ ،سیکرٹری اطلاعات محترمہ مدحت شہزاد ، پرنسپل سیکرٹری اعجاز احمد خان اور ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال نے شرکت کی ۔ وزیر اعظم آزادکشمیر کو اخبارات کے بقایات جات اور حکومتی اقدامات کی موثر تشہیر کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :