Live Updates

فیصل آباد، حکومت کا 90دن کا پلان قوم پر سوائے طفل تسلی کے سوا کچھ نہیں،چوہدری کاشف نواز رندھاوا

حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی ،بیروزگاری میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے ،مزدورکے منہ سے روٹی کا نوالہ بھی چھینا جا رہا ہے،کشکول توڑنے والے آج کشکول اٹھا کر بڑے ہی فخر سے قرضوں کی بھیک مانگ رہے ہیں ، رہنماء مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ پنجاب

جمعرات 8 نومبر 2018 21:04

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 نومبر2018ء) صوبائی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ پنجاب چوہدری کاشف نواز رندھاوا نے کہا ہے کہ حکومت کا 90دن کا پلان قوم پر سوائے طفل تسلی کے سوا کچھ نہیں حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی ،بیروزگاری میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے ۔مزدورکے منہ سے روٹی کا نوالہ بھی چھینا جا رہا ہے ۔

کشکول توڑنے والے آج کشکول اٹھا کر بڑے ہی فخر سے قرضوں کی بھیک مانگ رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن ) کے دور حکومت میں مہنگائی میں کمی تھی اور عوام کو روزگار مل رہا تھا، معیشت اپنی ڈگر پر رواں دواں تھی لیکن اب عمران نیازی کے کھوکھلے دعوئوں کی بدولت معیشت تباہ حالی کا شکار ہے۔عام آدمی سے دو وقت کی روٹی چھینی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

شدید مہنگائی نے غریب کے گھر کے چولہے ٹھنڈے کر دیئے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ شریف خاندان کے ساتھ اس ملک کی بائیس کروڈ عوام کھڑی ہے،انہوںنے مزید کہاکہ نوازشریف اور شہباز شریف نے پاکستان کو ترقی پذیر سے ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں لا کھڑا کیا، آج عمران خان سے اس ملک کی قوم کا دل بھر چکا ہے جس نے تحریک انصاف کو ووٹ دیا آج وہ اپنے کیے پر پچھتا رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ تحریک انصا ف کی حکومت ملک کا بیڑا غرق کرنے پر تلی ہوئی ہے، حکومت میں بیٹھے نہ اہل اور نکمے حکمرانوں نے پوری قوم کو مشکل میں ڈال رکھاہے جبکہ تاریخ جانتی ہے کہ میاں نواز شریف اور شہاز شریف نے اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہی
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات