کراچی ، علامہ خادم رضوی سمیت مرکزی مجلس شوری جاگ رہی ہے،مفتی محمد قاسم فخری

بعض سیاسی قوتیں اپنے بیرونی آقاؤں کے اشارے پر ملک میں افرا تفری پھیلانے کیلئے کوشاں ہیں،عوام کسی بھی قسم کی افواہ پر کان نہ دھریں ،پارلیمانی لیڈر تحریک لبیک سندھ

جمعرات 8 نومبر 2018 21:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 نومبر2018ء) تحریک لبیک پاکستان کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مفتی محمد قاسم فخری نے کہا ہے کہ تحریک لبیک کی قیادت امیر علامہ خادم حسین رضوی سمیت مرکزی مجلس شوری جاگ رہی ہے،بعض سیاسی قوتیں اپنے بیرونی آقاؤں کے اشارے پر ملک میں افرا تفری پھیلانے کیلئے کوشاں ہیں،عوام کسی بھی قسم کی افواہ پر کان نہ دھریں وہ جمعرات کو صوبائی دفتر میں کراچی کے مختلف صوبائی حلقوں کے ذمہ داروں سے گفتگو کررہے تھے، اس موقع پر ٹی ایل پی کراچی کے امیر علامہ رضی حسینی،ڈاکٹر نواز الہدی،مفتی مبارک عباسی،صوفی محمد یحیٰ قادری ودیگر بھی موجود تھے،مفتی محمد قاسم فخری نے کہا ہے کہ تحریک لبیک کی پرامن ناموس تحفظ رسالت کی تحریک کو پرتشدد بنانے والے عناصر آج ایوان بالا میں بے نقاب ہوگئے ہیں،ماضی میں جن حکومتوں نے قادیانی نوازی کی وہ آج عذاب الہی میں گرفتار ہیں اور جن لوگوں نے ناموس رسالت کی تحریک کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی وہ اب عوام کے سامنے بے نقاب ہونا شروع ہوگئے ہیں،مفتی محمد قاسم فخری نے کہا کہ یوم اقبال پر عام تعطیل بحال نہ کرنا قومی المیہ ہے اسکے باوجود تحریک لبیک کی قیادت کی اپیل پر آج جمعہ9نومبر کو پوری قوم عاشق رسول ڈاکٹر محمد اقبال کا یوم پورے قومی جوش وخروش سے منائے جو قومیں اپنے ہیروز کو فراموش کردیتی ہیں وہ تاریخ میں زندہ بھی نہیں رہتی ہیں۔

#