Live Updates

وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار کا موازنہ وسیم اکرم سے کر دیا

عثمان بزدار کا انتخاب ایسے ہی ہے جیسے میں نے انضمام اور وسیم اکرم کا انتخاب کیا تھا۔ عثمان بزدار بھی انضمام اور وسیم اکرم ثابت ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 10 نومبر 2018 16:25

وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار کا موازنہ وسیم اکرم سے کر دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 نومبر2018ء) وزیراعظم عمران خان نے شلٹر ہوم کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔وزیراعظم عمرا خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا بھی دفاع کیا۔انہوں نے آج لاہورمیں شیلٹر ہوم کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں بادشاہت کا تصور بن چکا تھا لیکن عثمان بزدار نے ایسے تصور کو ختم کیا۔

عثمان بزدار کا تعلق ایسے علاقے سے ہے جہاں بجلی تک نہیں ہے۔ جنوبی پنجاب میں بنیادی سہولتوں کی کمی ہے۔اڑھائی لاکھ لوگوں کیلئے پانی ، بجلی نہیں ہے۔ ڈاکٹر ز اور اسپتال نہیں ہیں۔ عثمان بزدار کا انتخاب ایسے ہی ہے جیسے میں نے انضمام اور وسیم اکرم کا انتخاب کیا تھا۔ عثمان بزدار بھی انضمام اور وسیم اکرم ثابت ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب کوئی انسان مشکل میں ہوتا ہے تواس کواحساس انسانیت کی ضرورت ہوتی ہے۔

یہاں سڑکوں پر لوگ سوتے ہیں ، بارش ہوتی یا گرمی یا سردی میں وہ کیسے سوتے ہوں گے؟جو سڑکوں پر سوتے ہیں ان کی صحت کیسی ہوتی ہوگی؟ ان کی کسی کوئی فکر نہیں ہے۔ کیونکہ یہ ہمارے ووٹرز نہیں ہیں انہوں نے ہمیں الیکشن نہیں جتوانا ہے۔ ہمارے پاس وسائل کی کمی نہیں ہمارے پاس کمی احساس کی ہے۔انہوں نے کہا کہ مدینہ کی ریاست کے اصول لوگوں کے فلاح کے تھے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں کھلے آسمان تلے رات بسر کرنے والوں کے لئے پناہ گاہ کے قیام کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا ہے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ لاہور شہر کے مختلف مقامات پر بڑی تعداد میں لوگ کھلے آسمان تلے فٹ پاتھوں او ردیگر جگہوں پر سو کر رات گزارتے ہیں، ایسے لوگوں کی تعداد کے بارے میں مختلف اندازے اور تخمینے لگائے گئے ہیں۔

کھلے آسمان تلے رات بسر کرنے والے یہ لوگ زیادہ تر داتا دربار اور ریلوے اسٹیشن کے ارد گرد کے علاقوں، اچھرہ اور چوبرجی وغیرہ کے قریب دیکھے جا سکتے ہیں۔ان لوگوں کی اکثریت کو بنیادی سہولتوں مثلاً صاف ستھرا ہونے، کپڑے دھونے،محفوظ طو رپر رات گزارنے اور ابتدائی طبی امداد کے لئے موزوں جگہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ جس پناہ گاہ کا سنگ بنیاد وزیراعظم لاہور میں رکھیں گے اس کا مقصد ایسے لوگوں کی عزت نفس کی بحالی، ضرورت مند لوگوں کی ضرورت پوری کرنا،محفوظ جگہیں قائم کرنا،انہیں لاحق خطرات کم کرنااو رشہریوں اور ریاست کی سماجی ذمہ داری کا دائرہ وسیع کرنا ہے۔

پناہ گاہ کی عمارت میں جگہ کابہترین استعمال یقینی بنایا جائے گاجہاں تمام سہولتیں علیحدہ علیحدہ میسر ہوں گی،سادگی اور بہتر کارکردگی کو یقینی بنانے کے لئے جدید اور بنیادی ڈیزائن کا استعمال کیا جائے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات