Live Updates

ترقیاتی فنڈز نہ ملنے سےارکان اسمبلی پریشان ہیں، ق لیگی قیادت کا شکوہ

اراکین کے تحفظات دور نہ ہوئے سینیٹ الیکشن مشکل ہوگا، الیکشن میں آرائیں فیکٹر الیکشن پراثرانداز ہوگا،عثمان بزدار کو کامیاب بنانے کیلئے اختیارات بھی دینے ہوں گے، چودھری پرویزالٰہی ، جہانگیرترین اور طارق بشیر چیمہ کے درمیان ملاقات میں گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 10 نومبر 2018 16:59

ترقیاتی فنڈز نہ ملنے سےارکان اسمبلی پریشان ہیں، ق لیگی قیادت کا شکوہ
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 نومبر 2018ء) مسلم لیگ ق کی قیادت نے جہانگیرترین کو سینیٹ الیکشن میں نقصان سے آگاہ کردیا۔ چودھری پرویز الٰہی اور جہانگیر ترین کے درمیان آج یہاں لاہور میں ملاقات ہوئی، جس میں سینیٹ الیکشن میں درپیش چیلنجز سے متعلق غور کیا گیا۔ ق لیگ کی قیادت نے شکوہ کیا کہ ترقیاتی فنڈنہ ملنے سے ارکان اسمبلی کے تحفظات بڑھ رہے ہیں،راکین کے تحفظات دور نہ ہوئے سینیٹ الیکشن مشکل ہوگا، الیکشن میں آرائیں فیکٹر الیکشن پر اثر انداز ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء جہانگیر ترین کے درمیان ملاقات کی ریکارڈنگ فوٹیج سامنے آئی ہے۔ ملاقات میں طارق بشیر چیمہ بھی موجود تھے، چودھری پرویز الٰہی نے جہانگیر ترین سے کہا کہ ’’یار اس سرور نوں کنٹرول کرو‘‘ جس پر طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ آپ کے چیف منسٹر کو اس نے چلنے نہیں دینا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں سینیٹ الیکشن میں درپیش چیلنجز پر بھی غور کیا گیا۔مسلم لیگ ق کی قیادت نے جہانگیرترین سے شکوہ کیا کہ اراکین صوبائی اسمبلی کے تحفظات بڑھ رہے ہیں۔اراکین اسمبلی کوترقیاتی فنڈ نہیں دیے جارہے ہیں ۔جس پر ارکان اسمبلی پریشان ہیں۔اراکین کے تحفظات دور نہ ہوئے سینیٹ الیکشن مشکل ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ آرائیں فیکٹر الیکشن پر اثر انداز ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ارکان کے شکوے دور نہ ہوئے تونقصان ہوگا۔پی ٹی آئی کے ارکان بھی شکوے کررہے ہیں۔عثمان بزدار کو کامیاب بنانا ہے توان کواختیار ات بھی دینے ہوں گے۔ صوبائی ارکان کے حلقوں کے کام نہیں ہورہے ہیں۔ واضح رہے اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر خان ترین نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ اور صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر بھی موجود تھے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان موجودہ ملکی سیاسی صورتحالی اور سینیٹ میں پنجاب کی دو سیٹوں پر الیکشن کے حوالے سے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ عمران خان پاکستان کو مشکل حالات سے نکالنے کیلئے بڑی محنت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ پاکستان جلد قرضوں سے نجات حاصل کر کے خوشحالی کی منزلیں طے کر لے گا، پاکستان کی خوشحالی کے سفر میں ہماری جماعت تحریک انصاف کے ساتھ ہر محاذ پر کھڑی ہے۔ دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں حمزہ شہباز سے متعلق بھی اظہار خیال کیا گیا جس میں حمزہ شہباز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز عمران خان سے زیادہ مجھ پر تنقیدی حملے کرتے ہیں۔ پہلے رانا ثناءاللہ تھے اب حمزہ شہباز تنقید کررہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات