Live Updates

ڈمی پالش والا نہیں چل سکتا،تو وزیراعلیٰ کیسے چلےگا، ہارون الرشید

صاف نظر آتا ہے ایک طرف جٹ کارڈ اور دوسری آرائیں کارڈ ہے، اقتدار ایسی چیز ہے پوری گرفت رکھنا پڑتی ہے، غلط فیصلے کے غلط نتائج، عمران خان کووزیراعلیٰ کوتبدیل کرنا پڑے گا۔سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 11 نومبر 2018 20:53

ڈمی پالش والا نہیں چل سکتا،تو وزیراعلیٰ کیسے چلےگا، ہارون الرشید
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 نومبر 2018ء) سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ ڈمی پالش، مالش والا نہیں چل سکتا، ڈمی وزیراعلیٰ کیسے چلے گا، صاف نظر آتا ہے ایک طرف جٹ کارڈ اور دوسری آرائیں کارڈ ہے، اقتدار ایسی چیز ہے پوری گرفت رکھنا پڑتی ہے، غلط فیصلے کے غلط نتائج، عمران خان کووزیراعلیٰ کوتبدیل کرنا پڑے گا۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈمی ایڈیٹر نہیں چل سکتا، ڈمی پائلٹ نہیں چل سکتا، ڈمی درزی نہیں چل سکتا، ڈمی مالش کرنے والا بھی نہیں چل سکتا، ڈمی جوتا پالش کرنے والا بھی نہیں چل سکتا، تو پھر ڈمی وزیراعلیٰ کیسے چل سکتا ہے؟ یہ اعتماد اور دماغی ریاضت کی کمی ہے۔

جو لوگ ذہنی ریاضت نہیں کرتے ان کے کام دوسرے لوگ کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

پرویز الٰہی کو بھی شروع میں یہ مسئلہ تھا لیکن اس نے سیکھ لیا ۔ اکبر اعظم نے بھی سیکھ لیا تھا۔اکبراعظم 12 سال کا بچہ تھا جب اس نے سیکھ لیا تواپنے سکھانے والے کواس نے حج کرنے بھیج دیا۔انہوں نے کہا کہ یہ معاملے کو سمجھ نہیں رہے ہیں، جواختلافات ہیں وہ صاف نظر آتے ہیں۔ایک طرف جٹ کارڈ اور دوسری آرائیں کارڈ ہے۔

میں اور بہت کچھ بیان کرسکتا ہوں ۔ میں نے رات کے پروگرام بارے 100سے زیادہ گالیاں ڈیلیٹ کی ہیں۔اس میں 10بارہ گندی گالیاں تھیں باقی بھی گالیاں اور طعنے تھے۔عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ وہ بھی کہتا ہے کہ ہارون میرے ساتھ بہت زیادتی کرتا ہے۔اوہ بھئی ہم آزادانہ لوگ ہیں،خیرخواہ ہیں۔ ہم نے زرداری کے ساتھ کوئی نرمی کی تھی یا نوازشریف سے کوئی رعایت برتی تھی؟آپ کے ساتھ کیوں نرمی کریں ؟ آپ کی جوخوبیاں ہیں وہ مانتے ہیں کہ پرعزم انسان ہے، مالی کرپشن نہیں ہے، اداروں پر یقین رکھتا ہے،اس نے ملک کی خدمت بھی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مگر یہ کیسے ممکن ہے کہ میں یہ کہوں کہ عثمان بزدار بھی قابل آدمی ہے۔ میری رائے میں نااہل ہے ، قوت فیصلہ کی طاقت سے محروم ہے۔چلیں میری رائے غلط ہے ، عمران خان کی رائے ٹھیک ہے لیکن میں تواپنی رائے دوں گا؟ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ہمیشہ اقتدار کی کشمکش رہی ہے ۔پنجاب 12کروڑ کا صوبہ ہے۔ جہانگیرنے بغاوت کی تھی، شاہ جہاں نے بھی بغاوت کی، پابند سلاسل عالمگیر نے بھی بغاوت کی۔اقتدار ایسی چیز ہے جس پر پوری گرفت رکھنا پڑتی ہے۔ ہارون الرشید نے کہا کہ یہ ایک غلط فیصلہ ہے اس کے برے نتائج ہیں ، میرا خیال ہے کہ اس کوہٹانا پڑے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات