دو نمبر اکاونٹس بند ہونے چاہیے ،
حکومت کی این آر او دینے کی اوقات نہیں اور نہ ہمیں ضرورت ہے‘قمر زمان کائرہ جعلی اکاونٹس کو پیپلزپارٹی کی قیادت سے منسوب کرنا ظلم ہے،بے نامی اکاونٹس پانچ ہزار نہیں بلکہ پانچ لاکھ سے بھی زیادہ ہیں،دونمبر اکائونٹس بند ہونے چاہیے وزیراعظم عمران خان نے جن 50 لوگوں کو گرفتار کرنے کی بات کی ان کے خلاف ثبوت نیب کو کیوں نہیں دیی ، حکومت کی این آر او دینے کی اوقات نہیں نہ ہمیں ضرورت ہے‘پریس کانفرنس سے خطاب
منگل 13 نومبر 2018 16:31
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ میاں نواز شریف خاموش اور شہباز شریف گرفتار ہو گئے ہیں،زرداری صاحب نے کبھی میاں نواز شریف کے ساتھ ملاقات کی کسی خواہش کا اظہار نہیں کیا،زرداری نے ہمیشہ ملک کے لیے ساتھ چلنے کی بات کی۔
انہوںنے کہاکہ حکومت اپنے پائوں پر خود کلہاڑیاں مارنے کی شوقین نکلی ،زرداری صاحب کے خلاف پہلے بھی کیسز بنتے رہے ہیں ،ان کے خلاف کیسز میں کوئی جان نہیں ہے ۔ہم اس ملک میں تلخی نہیں چاہتے ،ہم عدالتوں میں جارہے ہیں کیسز کا سامنا کر رہے ہیں ،ہماری کوشش ہے کہ ملک کی پگڑیاں اچھالنے کی بجائے حقائق پر بات ہو ۔جعلی اکاونٹس کو پیپلزپارٹی کی قیادت سے منسوب کرنا ظلم ہے،بے نامی اکاونٹس پانچ ہزار نہیں بلکہ پانچ لاکھ سے بھی زیادہ ہیں۔ اس موقع پر سیکریٹری اطلاعات پیپلزپار ٹی پنجاب حسن مرتضی نے کہا ہے کہ پارٹی کا مشکور ہوں جس نے یہ ذمہ داری سونپی۔سینیٹ کے انتخابات میں پیپلزپارٹی مسلم لیگ (ن) کو سپورٹ کرے گی ۔(ن )لیگ نے اپنے رویوں پر پارٹی منٹ میں معافی مانگی اس لیے اس کا ساتھ دے رہے ہیں ۔ حسن مرتضی نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک فاشسٹ جماعت ہے ۔عمران خان کو ہم نیازی سمجھتے رہے لیکن وہ نازی ہیں ۔ جو رویہ پی ٹی آئی کا حکومت میں آکر ہے وہ ماضی میں کسی کا نہیں رہا ۔ انہوںنے کہاکہ فواد چوہدری کا رویہ غیر سنجیدہ ہے ۔ منور انجم مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ اپنے تجربے کی بنیاد پر اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی کوشش کروں گا ۔ہم مسلم لیگ ن کو سپورٹ نہیں کرتے بلکہ عوام کی بہتری کے لئے فیصلہ کرتے ہیں ۔ ہم نے کبھی اقتدار کے لئے نہیں ہمیشہ جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کام کیا ہے ۔ سیاست میں کوئی دوست یا دشمن نہیں ہوتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.