بیرون ملک مقیم کشمیری آزادکشمیر میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کریں ،راجہ فاروق حیدر

آزادکشمیر میں ہائیڈرل ،سیاحت اور معدنی وسائل کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وافر مواقع موجود ہیں،اوورسیز کمشنر کا تقرر بیرون ملک مقیم کشمیریوںکے لیے سہولتوں کی فراہمی کیلئے ہے،اوورسیز کشمیری سرمایہ کاروں کے لئے اعلی سطح کا سیل بنایا جائیگا،وزیراعظم سیکرٹریٹ اس سلسلے میں بھرپور معاونت فراہم کریگا،وزیر اعظم آزاد کشمیر

منگل 13 نومبر 2018 18:06

ؒلوٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2018ء) آزادجموں وکشمیر کے وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم کشمیری آزادکشمیر میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کریں تاکہ ریاست کی ترقی،عوام کی خوشحالی اور بیروزگاری کے خاتمے کی راہ ہموار کی جا سکے۔آزادکشمیر میں ہائیڈرل ،سیاحت اور معدنی وسائل کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وافر مواقع موجود ہیں۔

اوورسیز کمشنر کا تقرر بیرون ملک مقیم کشمیریوںکے لیے سہولتوں کی فراہمی کے لیے ہے۔اوورسیز کشمیری سرمایہ کاروں کے لئے اعلی سطح کا سیل بنایا جائے گا جس میں ون ونڈو آپریشن کی سہولت فراہم کی۔جائے گی،وزیراعظم سیکرٹریٹ اس سلسلے میں بھرپور معاونت فراہم کرے گا۔وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار لوٹن میں اوورسیز انویسٹمینٹ کانفرنس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوے کیا۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق ،چیف سیکرٹری وحید الدین،اوورسیز کمشنر زبیر اقبال کیانی،مئیر لوٹن نسیم ایوب سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے انتہائی کھلے انداز میں خیالات کا اظہار کیا جسے شرکاء نے بے حد سراہا۔وزیراعظم نے کہا کہ کشمیریوں کی بڑی تعداد لندن میں انتہائی خوشحال زندگی گزار رہی ہے یہی وجہ ہے کہ میرپور کو منی لندن کہا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا اب آپ کا ریاست پر بھی کچھ قرض ہیson of the Soil ہونے کی بناء پر آپ کی ذمہ داری ہے کہ ریاست کا بھی سوچیں۔انہوں نے کہا مسلم لیگ ن کی حکومت کا مشن آزادکشمیر میں سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرنا تھا تاکہ ہم اپنے پاوں پر کھڑے ہو سکیں۔انہوں نے کہا کہ اس مقصدکے لیے نہ صرف حکومت نے سرمایہ کاری بورڈ تشکیل دیا بلکہ اوورسیز کمشنر کا تقرر بھی کیا گیا۔

انہوں نے کہا میںبطور وزیراعظم آپ کو سرمائے کی گارنٹی دیتا ہوں اس کے لئے جو ہو سکا کروں گا چیف سیکرٹری میرے ساتھ ہیں انہوں نے بھی اس حوالے سے قانون سازی کیلیے اہم کردار ادا کیا ہے۔راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ آپ لوگ آئیں اور آزادکشمیر انڈسٹریل زون کے لیے عملی اقدامات کریں تاکہ ہم ایک روشن مستقبل کی طرف سفر کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز کشمیریوں کی مشکلات دور کرنے،سرمایہ کاری میں حائل رکاوٹیں ختم کرنے اور انہیں پرکشش اور مساوی مواقع فراہم کرنے کے لیے ون ونڈو آپریشن کے تحت سہولتوں کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائیگا جس کے لیے چیف سیکرٹری آفس خود سہولتیں فراہم کرے گا۔

انہوں نیکہا کہ آپ لوگ آگے بڑھیں قدم اٹھائیں آپ آگے ہوں میں آپ کے پیچھے چلوں گا۔وزیراعظم نے کہا کہ دور تبدیل ہو چکا ہے سرکاری سیٹ اپ میں بھی اب روزگار فراہم کرنا مشکل سے مشکل ہوتا جا رہا ہے اس کے لئے ضروری ہے کہ ہم آزادکشمیر میں صنعتی اور سیاحتی ترقی کی طرف بڑھیں۔انہوں نے کہا ہمارے پاس بہترین جگہ،باصلاحیت افرادی قوت اور خوبصورت لوکیشنز ہیں جنہیں ٹیپ کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں آپ تجاویز بھی دیں اور عملی اقدامات کے لیے ہمارا ہاتھ بھی بٹائیں۔اس موقع پر چیف سیکرٹری آزادکشمیر نے شرکاء کو حکومت کی۔سرمایہ کاری پالیسی کے بارے میں مفصل بریفنگ دی۔انہوں نے شرکاء کے سوالوں کے جواب دئیے جسے سرمایہ کاری کانفرنس میں موجود شخصیات نے سراہا اور اسے حکومت کا ایک اہم قدم قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :