اہم حلقے کے انتخابات کالعدم قرار دے دئیے گئے

کوئٹہ کے حلقہ پی بی 26 سے کامیاب امیدوار احمد علی افغان شہری ثابت،حلقے میں دوربارہ الیکشن کرانے کا حکم

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 15 نومبر 2018 14:44

اہم حلقے کے انتخابات کالعدم قرار دے دئیے گئے
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 نومبر 2018ء) : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے دوران بلوچستان کے حلقہ پی بی 26 سے افغان شہری احمد علی کا بطور ایم پی اے انتخاب کالعدم قرار دے دیا۔الیکشن کمیشن سے حلقے میں دوبارہ الیکشن کروانے کی ہدایت کر دی ہے۔الیکشن کمیشن میں عام انتخابات کے دوران بلوچستان کے حلقہ پی بی 26 سے مبینہ طور پر افغان شہری احمد علی کے منتخب ہونے کے خلاف مولانا ولی محمد ترابی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

الیکشن کمیشن کے ممبر سندھ عبدالغفار سومرو کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نےبلوچستان کے حلقے پی بی 26سے منتخب ہونے والے مبینہ افغان شہری احمد علی کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔درخواستگزار کے وکیل نے کہا کہ ہائیکورٹ کی طرف سے فریقین کو نوٹس جاری کیے جا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ممبر سندھ عبدالغفار سومرو نے کہا کہ احمد علی افغان شہری ہیں اس لیے حقلے میں دوبارہ الیکشن کا حکم دیا جائے۔

الیکشن کمیشن سے حلقے میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دیتے ہوئے مولانا ولی محمد ترابی کی درخواست بھی مسترد کر دی۔الیکشن کمیشن نے دوسری نمبر پر آنےو الے امیدوار کو کامیاب قرار دینے کی درخواست بھی مسترد کردی۔ممبر پنجاب نے ریمارکس دئیے کہ جنھوں نے آپ کو ووٹ نہیں دیا ان پر آپ ک کیسے مسلط کریں۔قانون میں ایسی گنجائش نہیں کہ منتخب امیدوار کی نا اہلی پر رنر اپ کو کامیاب قرار دے دیا جائے۔

اکتوبر میں ہونے والی سماعت میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مبینہ افغان شہریت رکھنے والے ممبر صوبائی اسمبلی احمد علی کے بارے میں وزارت داخلہ کی رپورٹ جمع نہ کرانے پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔ وفاقی وزارت داخلہ نے حلقہ پی بی 26 سے منتخب ہونیوالے رکن صوبائی اسمبلی احمد علی کہزاد کو غیر ملکی قرار دیدیا تھا،