نواز شریف کے خلاف مقدمات سیاسی نہیں ، جب پانامہ لیکس منظر عام پر آیا تو نواز وزیراعظم تھے،راجہ محمد بشارت
سپریم کورٹ کے از خود نوٹس پر نیب حرکت میں آیا اور اسی طرح شہباز شریف کے گھر کے بیدی نے ان کے کرپشن بے نقاب کی سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں کا انصاف ملے گا اور حکومت پراسیکیویشن کی ذمہ داریاں پوری ایمانداری اور مستعدی سے انجام دینگے، وزیر قانون و پارلیمانی امور پنجاب
ہفتہ 17 نومبر 2018 21:14
(جاری ہے)
صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور پنجاب راجہ محمد بشارت تعلیم اور صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کسی بھی حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیئے ماضی کی حکومت نے تعلیم اور صحت پر توجہ نہیں دی لاہور کے ہسپتالوں میں ایک ایک بیڈ پر تین تین مریض پڑے ہیں جبکہ 20فیصدی بچے سکولوں سے باہر ہیں ایسی صورتحال میں اورنج ٹرین اور میٹرو بس جیسی منصوبوں کی تعمیر جچتی نہیں۔
انفراسٹرکچر کی تب بات اچھی لگتی ہے جب آپ عوام کو تعلیم اور صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی یقینی بناچکے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ماضی کی حکومتوں نے تعلیم پر توجہ دی ہوتی تو نجی شعبہ میں اس قدر سکولز اور کالجز معرض وجود میں نہیں آتے اور خلا نجی شعبہ نے پورا کیا۔ انہوں نے کہاکہ نجی شعبہ میں تعلیم پر کام قابل تعریف ہے کیونکہ یہ شعبہ حکومت کا کام کررہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عوام کا معیار زندگی بہتر بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے تعلیم کو عام کی جائے گا اور ایک قسم کی تعلیم رائج کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے عام آدمی پر تعلیم حصول مشکل بنا دیا گیا۔ انہوں نے انسانی ترقی کا معیار تعلیم اور صحت کے شعبہ پر رکھ کر جانچا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک کی خوش قسمتی ہے اس کو ایسا وزیر اعظم ملا جو نہ خود کرپٹ ہے اور کسی کو کرپشن کرنے کی اجازت دیگا جبکہ صوبہ میں شریف النفس وزیراعلیٰ ہیں جن کی رہنمائی میں صوبہ میں ترقی ایک نئے دور کا آغا ز ہوا ہے۔ صوبہ میں ق لیگ اور پی ٹی آئی قیادت کے مابین اختلافات کے سوال پر صوبائی وزیر نے کہاکہ اختلافات ایک گھر میں بھی ہوتے ہیں لیکن اختلافات ایسی نوعیت کے نہیں جس سے حکومت کو نقصان پہنچے۔ انہوں نے کہاکہ گورنر اور وزیر اعلیٰ کے مابین بہترین ورکنگ ریلشنز شپ ہے۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت کرپشن سے پاک پاکستان چاہتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر ملک کی لوٹی ہوئی دولت وطن میں لائی جائے تو پاکستان خوشحالی اور ترقی کی منازل طے کرسکتا ہے۔ انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ ہم ملکی وسائل کو کرپشن کی نظر نہیں ہونے دینگے اور عوام کے معیار پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کرینگے۔قبل ازیں صوبائی وزیر قانون نے پسرور میں سابق ایم پی اے منور گل کے ڈیرے پر پہنچے تو منور گل نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ان کا پٴْرتپاک استقبال کیا ، منور گل نے عنقریب پی ٹی آئی میں شمولیت کا عندیہ دیتے ہوئے کہاکہ پارٹی ٹکٹ نہ لینے کی وجہ زاہد حامد کی جانب سے ختم نبوت کے متنازعہ ڈرافٹ کی تیاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں نے پارٹی قیادت کے سامنے واضح موقف اختیار کیا کہ میں اس شخص کے ساتھ الیکشن نہیں لڑ سکتا۔ انہوں نے کہاکہ مجھے انتخابات میں مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے ٹکٹ آفر کئے گئے لیکن میں نے آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیا جس کا مقصد اپنے حلقہ کی عوام سے اپنا تعلق ثابت کرنا تھا۔ انہوں نے کہاکہ وہ عنقریب دوستوں کے مشورہ سے اپنی سیاسی وابستگی کا اعلان کریں گے۔ صوبائی وزیر نے پسرور کے نواحی گاؤں بھلور شریف میں دربار پر حاضری دی اور چادر پوشی کے بعد فاتحہ خوانی کی۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
-
پی ٹی آئی آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے بات چیت کا کہہ رہی ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی
-
وزیر اعلی پنجاب مریم نوازکاکچی آبادیوں میں ڈویلپمنٹ کااعلان، رہائشیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
-
مئی کو بانی پی ٹی آئی نے عوام کو ورغلایا،شرجیل میمن
-
اتحاد کی طاقت سے ہم دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
2 انتہائی مطلوب دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.