Live Updates

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کی زیر صدارت سرکٹ ہائوس لاڑکانہ میں اجلاس ،صوبائی وزیر کو شہر کی صفائی ستھرائی کے مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی

اتوار 18 نومبر 2018 20:30

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2018ء) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کی زیر صدارت سرکٹ ہاوس لاڑکانہ میں اجلاس ہوا جس میں مئیر اسلم شیخ ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ، یوسی چیئرمینز اور پارٹی رہنماوں نے شرکت کی اجلاس میں صوبائی وزیر کو شہر کی صفائی ستھرائی کے مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ سرکٹ ہائوس میں اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کر تے سعید غنی کا کہنا تھا کہ لاڑکانہ ہمارے لیے اہمیت کا حامل ہے یہاں صفائی کے مسائل زیادہ ہیں مئیر، ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ، رہنماوں اور یوسی چیئرمینز سے ملاقاتیںکیں ہیں آئیندہ چند روز میں کام نظر آئر گا، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کو لاڑکانہ کی صفائی کا ذمہ دینے کا فیصلا کیا گیا ہے جبکہ ایم سالڈنویسٹ مینجمنٹ بھی جلد لاڑکانہ آئیں گے سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ اب اداروں کو ترقیاتی فنڈز کی منظوری کے کیے محکمہ بلدیات کے پاس بہیں آنا پڑے گا تمام اداروں کے کیے فنڈز کی منظوری کے کیے محکمہ بلدیات کی اجازت کی شرط ختم کر دی ہے شکایات موصول ہوتی ہیں کے بلدیاتی فنڈز سہی طرح سے خرچ نہیں کیے جاتے جس کے لییبلدیاتی اداروں کی مانیٹرنگ کے نظام کو بہتر بنا رہے ہیں ماہانہ رپورٹ لی جاہے گی پراونشل لوکل گورنمٹ کمیشن عرصہ دراز سے غیر فعال تھا جسے فعال کیا گیا ہے ادارے کا ڈی جی بھی تعینات کیا ہے پہلی بار یوسیز کے فنڈز کو 2 لاکھ سے بڑھا کر 5 لاکھ کیا گیا اسے ابھی صرف دو ماہ ہوئے ہیں کوئی الزام عائد کرنا درست نہیں نہ سارے چور ہیں نہ ہم فرشتے ہیں تجاویزات آپریشن کے متعلق سعید غنی کا کہنا تھا کہ کراچی کے بعدسندھ کے دیگر اضلاع میں بھی تجاویزات کو ختم کیا جائے گا تجاویزات کے خلاف پہلے بھء کارروائیاں ہوئیں ہیں ماضی میں لیکن عوام کی شدید مذہمت کا سامنا رہا سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد مشترکہ لائے عمل سے اچھی طرح تجاویزات کا آپریشن جاری ہے۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہواٹرکمیشن کے فیصلے کے بعد ملازمین کے فارغ ہونے سے صفائی ستھرائی کے مسائل میں پورے صوبے میں اضافہ ہوا جس پر جلد قابو پا لیں گے سپریمنکورٹ کی جانب سے منی لانڈنگ کیس کے ملزم انور مجید، حسین لوائی کو اسلامہ آباد منتقل کیے جانے کے احکامات پر سعید غنی کا کہنا تھا کہ میںسپریم کورٹ کے فیصلے سے متفق نہیں ہوں تاہمسپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد ہوگا پر یہ روایت درست نہیں ہے حسین لوائی اور انور مجید کو سندھ کے باہر منتقل کرنا نامناسب ہے کیس ایک صوبے کا ہو منتقل دوسرے صوبے میں کیا جائے وجہ بتائی جائے کہ ملزمان با اثر ہیں یہ نا مناسب ہے وزیراعظم عمران خان کے دورہ یو اے ای پر سعید غنی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے دنیا اور قوم کو بتا دیا کہ میری بات کا یقین نہ کیا کریں۔

دوسری جانب وزیر بلدیات سعید غنی کے سرکٹ ہاوس لاڑکانہ میں میڈیا بریفنگ کے بعد واپسی پر میونسپل کارپوریشن لاڑکانہ کے برطرف اور گزشتہ چند ماہ سے تنخواہیں روکے جانے والے ملازمین نے صوبائی وزیر گاڑی کا راستہ روک کر بچوں دمیت احتجاج کیا جس پر سعید غنی نے مظاہرین سے ملاقات کر کے مسائل سنے اور تمام مسائل کے ہل کی ہر ممکن کوشش کرنے کی یعقین دہانی کروائی احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور نوکریوں سے برطرفی کے بعد کئی غریب خاندان فاقہ کشی کا شکار ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات