ویتنام میں شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے 13افراد ہلاک،چارلاپتہ

لاپتہ افراد کی تلاش اور خطرناک علاقوں سے لوگوں کے انخلاء کیلئے ریسکیو کوششیں جاری ہیں،حکام

پیر 19 نومبر 2018 14:12

ویتنام میں شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے 13افراد ہلاک،چارلاپتہ
ہنوئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) ویت نام میں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے 13 افراد ہلاک، 4 لاپتہ ہوگئے۔ لاپتہ افراد کی تلاش اور خطرناک علاقوں سے لوگوں کے انخلاء کیلئے ریسکیو کوششیں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق حکام نے بتایاکہ طوفانی بارشوں نے ملک کے جنوب وسطی علاقے میں تباہی مچائی، بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات رونما ہوئے جس کی زد میں آکر کئی مکانات تباہ ہوئے اور لوگ ملبے تلے دب گئے۔ڈیزاسٹر حکام کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کی تلاش اور خطرناک علاقوں سے لوگوں کے انخلاء کیلئے ریسکیو کوششیں جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :