بھارتی مس ایڈونچرکی کوشش کا بھرپورجواب دیاجائیگا،ترجمان پاک فوج

پاکستان امن پسند اور خطے میں امن کا خواہاں ملک ہے، بھارتی فورسزجان بوجھ کر شہری آبادیوں کو نشانہ بناتی ہیں، جبکہ پاک فوج کی جانب سے جواباً صرف بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔میجر جنرل آصف غفور کی آئی ایس پی آرکا دورہ کرنے والے صحافیوں سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 19 نومبر 2018 15:25

بھارتی مس ایڈونچرکی کوشش کا بھرپورجواب دیاجائیگا،ترجمان پاک فوج
راولپنڈی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 نومبر 2018ء) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارتی مس ایڈونچر کی کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا، پاکستان امن پسند اور خطے میں امن کا خواہاں ملک ہے، بھارتی فورسزجان بوجھ کر شہری آبادیوں کو نشانہ بناتی ہیں، جبکہ پاک فوج کی جانب سے جواباً صرف بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور ہزارہ ڈویژن کے صحافیوں نے آئی ایس پی آر کے دورے کے موقعے پر ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور سے ملاقات کی۔ صحافیوں نے ملاقات میں اپنے علاقوں کی سیکیورٹی صورتحال سے متعلق فیڈ بیک دیا اورپاک فوج کے جاری ترقیاتی کاموں سے بھی آگاہ کیا۔ ترجمان پاک فوج نے صحافیوں کو بتایا کہ بھارت کی جانب سے ایل اوسی پر بھاری ہتھیاروں کے ساتھ بلااشتعال فائرنگ کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی فورسزجان بوجھ کر شہری آبادیوں کو نشانہ بناتی ہیں، جبکہ پاک فوج کی جانب سے جواباً صرف بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔ لائن آف کنٹرول کے دونوں طرف کشمیری بھائی رہائش پذیر ہیں۔ اس لیے پاک فوج صرف بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بناتی ہے۔ ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے کسی بھی مس ایڈونچر کی کوشش کی گئی تو پاک فوج کی جانب سے بھرپور جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان امن پسند اور خطے میں امن کا خواہاں ملک ہے۔ واضح رہے بھارتی فورسز کی جانب سے ایل اوسی اور ورکنگ باؤنڈری پر آئے روز سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے متعدد شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بھی کمشیریوں کی آزادی کی جدوجہد کی تحریک کے خلاف ظلم و ستم کا سلسلہ جاری ہے۔جس پرعالمی دنیا کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔