حضور اکرم ﷺ کی زندگی تمام انسانوں کیلئے بہترین نمونہ ہے، صدر آزاد جموں وکشمیر سردارمحمد مسعود خان کا عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پرپیغام

منگل 20 نومبر 2018 15:49

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) صدر آزاد جموں وکشمیر سردارمحمد مسعود خان نے کہا ہے کہ حضور اکرم ﷺ کی زندگی تمام انسانوں کیلئے بہترین نمونہ ہے، آج ربیع الاول کا وہ مقدس دن ہے جب تاجدارمدینہ، فخر موجودات، رحمت العالمین حضرت محمد مصطفیﷺ کی ولادت باسعادت ہوئی، حضور اکرم ﷺ کی آمد سے سارا عالم جگمگا اٹھا، آج پوری مسلم دنیا کی طرح آزاد کشمیر میں بھی 12ربیع الاول کا بابرکت دن انتہائی عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے، ساری دنیا کے مسلمانوں کیلئے اس پاک اور مقدس یوم کی اہمیت ہمیشہ کی طرح بہت زیادہ ہے۔

صدر محمد مسعود خان نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ محسن انسانیت حضرت محمد ﷺ اس وقت دنیا میں تشریف لائے جب تمام دنیا کے انسان جہالت،پستی اور کفر کے اندھیروں میں ڈوبے ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

اخلاق ،شائستگی اور تہذیب سے ناواقف تھے، جائز ناجائز ،حلال حرام ،شائستہ ناشائستہ کی تمیز سے وہ نا آشنا تھے۔ قتل ،خون ریزی اور ہر برائی انکی زندگی کے معمولات تھے۔

خدائے عظیم و بزرگ و برتر کو اہل زمین کی اس پستی اور زبوں حالی پر رحم آیا اور اس نے ان کی ہدایت کیلئے اپنے برگزیدہ بندے حضرت محمد مصطفی ﷺ کو معبوث فرمایا ۔ انہوں نے کہا کہ آپؐ کی شخصیت انسانیت کی معراج سے بھی بہت بلند ہے ۔دنیا کے اندھیروں میں صرف یہی ایک چراغ ہے۔عالم رنگ و بو میں وہی ایک ذات حق و صداقت کا مرکز اور ہدایت کا روشن مینار ہے۔

متعلقہ عنوان :