Live Updates

ملائیشین وزیراعظم کی اہلیہ بھی عمران خان کی فین نکلی

کیا میں آپ کا ہاتھ پکڑ کر تصویر بنوا سکتی ہوں؟ مہاتیرمحمد کی اہلیہ کی وزیراعظم عمران خان سے درخوارست، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 22 نومبر 2018 10:59

ملائیشین وزیراعظم کی اہلیہ بھی عمران خان کی فین نکلی
پترا جایہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 نومبر2018ء) وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر ملائیشیا گئے تھے۔ وزیر اعظم عمران خان اپنے دو روزہ سرکاری دورہ کے موقع پر بدھ کی صبح ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹرمہاتیرمحمد کے دفتر پہنچے۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانوں کی دھنیں بجائی گئیں۔

وزیراعظم عمران خان کے ملائیشیا میں ہونے والے استقبال نے ہر کہیں دھوم مچا دی ہے۔تاہم یہاں ایک دلچسپ بات سامنے آئی ہے کہ جب ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹرمہاتیرمحمد اور ان کی اہلیہ کا عمران خان کے ساتھ فوٹو شوٹ ہو رہا تھا تو ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹرمہاتیرمحمد کی اہلیہ نے عمران خان سے درخواست کی کہ وہ ان کاہاتھ پکڑ کر تصویر بنوانا چاہتی ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان نے بھی بخوشی اجازت دے دی۔تاہم اس موقع پر پورا ہال قہقہوں سے گونج اٹھا۔اور دونوں وزرائے اعظم بھی مسکرانے لگ گئے۔ جس سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ عمران خان جن کے چاہنے والے پوری دنیا میں موجود ہیں تو ایسے میں ملائیشیا کی خاتون اول بھی وزیراعظم عمران خان کی فین نکلی ہیں۔
خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے ملائیشیا میں مصروف دن گزارا۔

ملائیشین قیادت کے ساتھ مفید ملاقاتوں کے علاوہ وزیراعظم نے متعدد ملائیشین سرمایہ کاروں کے ساتھ علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں جنہوں نے پاکستان کے تعلیمی شعبے، ٹیکنالوجی ، ٹیلی کمیونیکیشن ، ای گورننس ، ای کامرس ، سیاحت کی صنعت ، انفراسٹرکچر کی ترقی، وزیراعظم کی ہائوسنگ سکیم، سولڈویسٹ مینجمنٹ، قابل تجدید توانائی، قیمتی پتھروں، ہیوی انڈسٹری اور حلال فوڈز مصنوعات کے شعبے میں سرمایہ کاری میں اپنی دلچسپی ظاہر کی۔

سرمایہ کاروں نے پاکستان کے مارکیٹ کی صلاحیت پر اعتماد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سرمایہ کاری پالیسی خطے کی سب سے زیادہ آزاد پالیسی ہے۔ وزیراعظم نے سرمایہ کاروں کو مکمل حکومتی تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ان منصوبوں کی تیز ترین اجراء یقینی بنانے کیلئے اقدامات کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات