
پاکستانی ٹیم ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے براستہ واہگہ بھارت پہنچ گئی ،میگا ایونٹ 28نومبر سے شروع ہوگا
محمد رضوان سینئر گرین شرٹس کی قیادت کریں گے ،پاکستانی ٹیم یکم دسمبر کو جرمنی کے خلاف میدان میں اتریگی رینکنگ کو نہ دیکھا جائے ،پاکستانی ٹیم سرپرائز دینے کی صلاحیت رکھتی ہے،اٹیکنگ گیم کھیلیں گے‘ہیڈ کوچ اور ٹیم منیجر بھرپور تیاری کی ہے ،بھارت میں ملک کا نام روشن کرنے کے لیے پرامید ہیں ،کوئی بھی ٹیم کمزور نہیں ‘ کپتان رضوان سینئر کی گفتگو
ہفتہ 24 نومبر 2018 14:26

(جاری ہے)
توقیر ڈار ہیڈ کوچ ، حسن سردار ٹیم منیجر، ریحان بٹ، دانش کلیم کوچز، ندیم لودھی اور وقاص محمود فزیوتھراپسٹ کے طور پر فرائض سر انجام دیں گے۔
روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہیڈ کوچ توقیر ڈار نے کہا کہ تمام کھلاڑی بھارت میں کھیلے جانے والے میگا ایونٹ میں کارکردگی دکھا کر سبز ہلالی پرچم لہرانے کیلئے پر عزم ہیں ۔جب کھلاڑی مینجمنٹ سے خوش ہوتے ہیں تو میدان میں بھی اچھا پرفارم کرتے ہیں۔پاکستان کی ٹیم ایک سرپرائز پیکیج ہے اور ایونٹ میں سرپرائز دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رینکنگ کو نہ دیکھا جائے ،کھلاڑیوں کا عزم ہے کہ ہم نے کارکردگی دکھانی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ہم بھارت جا رہے ہیں اور بہت محتاط ہیں ۔ہم نے اپنی طرف سے پوری ایمانداری سے سلیکشن کی ہے اور اس ایونٹ میں ہمارا ہر کھلاڑی خطرناک ثابت ہو گا۔ٹیم منیجر حسن سردار نے قوم سے سپورٹ اور دعائوں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تمام کھلاڑی متحد اور بہترین کارکردگی دکھانے کے لئے بیتاب ہیں اور اپنی قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔یکم دسمبر کو جرمنی سے پہلا میچ ہے ،ورلڈ کپ میں ہمارا ڈیتھ پول کہلاتا ہے، اس گروپ میں 9 بار کی عالمی چمپئن ٹیمیں شامل ہیں ،کھلاریوں نے اچھی پریکٹس کی ہے اور ہم اٹیکنگ گیم کھلیں ۔پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان رضوان سینئر نے کہا کہ یہ ورلڈ کب میرا آخری ثابت ہوسکتا ہے عالمی کپ کو یادگار بنانا چاہتا ہوں۔تمام کھلاڑیوں نے بھرپور تیاری کی ہے اور بہترین نتائج دینے کی کوشش کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کا مورال بلند ہے اور تمام کھلاڑی اپنی اپنی ذمہ داری نبھائیں گے۔انہوںنے کہا کہ کوچز نے بڑی محنت کی ہے اور بھارت میں ملک کا نام روشن کرنے کے لیے پرامید ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ کوئی بھی ٹیم کمزور نہیں ہے اور بہترین کھیل پیش کرنے والی ٹیم فتح کی حق دار ٹھہرے گی ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم دورہ آئرلینڈ کیلئے بھرپور تیاریوں میں مصروف
-
پاکستانی کیوئسٹ مبشررضا نے قطر میں اسنوکر ٹورنامنٹ جیت لیا
-
آسٹریلین ہائی کمیشن کے تعاون سے سمر ہاکی کیمپ کا انعقاد"
-
اٹلی نے پہلی بارآئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
پاکستان میں فٹبال کا بے پناہ ٹیلٹ ہے، محسن بیگ
-
دہشتگرد امن و خوشحالی کے دشمن، انشاء اللہ اپنے مزموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوںگے، شاہد آفریدی کی بلوچستان حملے کی مذمت
-
پاکستان کے لیے ٹی ٹونٹی لیگز چھوڑنے پر افسوس ہوتا ہے: عمر اکمل
-
سلمان آغا نے پاکستانی کرکٹرز کے ’نک نیم‘ بتا دیئے
-
ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 15 رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان ،محمد عرفان خان قیادت کریں گے،پی سی بی
-
بھارت ایشین کرکٹ کونسل کے سالانہ اجلاس کی مخالفت میں کھل کر سامنے آگیا
-
زیادہ ٹیسٹ سنچریاں، جو روٹ نے راہول ڈریوڈ، اسٹیو اسمتھ کا ریکارڈ توڑ دیا
-
ثام وربیک اور کیٹرینا سینیاکووا نے ومبلڈن اوپن ٹینس کا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.