Live Updates

صوبہ بھر کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کے لئے تیز تر اقدامات عملی اقدامات کا آغازکیا ہے ‘حافظ عمار یاسر

حکومت صوبے کے تمام شہروں میں لینڈ فل سائٹس کا خا تمہ کر کے ہر شہر میں ویسٹ کولیکشن سے کار آمد اشیاء بنانے کی حکمت عملی تیار

ہفتہ 24 نومبر 2018 14:34

صوبہ بھر کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کے لئے تیز تر اقدامات عملی اقدامات ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2018ء) صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر نے کہا ہے کہ کو صوبہ بھر کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کے لئے تیز تر اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیںتاکہ صاف ستھرا ماحول پیدا ہو سکے،اس سلسلے میں عوامی جمہوریہ چین کے تعاون سے عملی کاموں کا آغاز کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کوڑے کرکٹ کو شہروں کے مضافاتی علاقوں میں اکٹھا کرنے کے متروک طریقے کو تبدیل کرتے ہوئے ویسٹ کولیکشن سے بجلی کی پیداوار کے منصوبوں پر کام شروع کر دیا گیا ہے اور جلد صوبے کی3بڑے شہروں لاہور،فیصل آباداور راولپنڈی میں چینی کمپنی کے اشتراک سے کام کا آغاز ہو گا اور ان پراجیکٹس سے 22ماہ کے بعد بجلی کی پیداوار شروع ہو سکتی ہے جس میں پنجاب حکومت کی انویسٹمنٹ زیرو ہو گی جبکہ چینی کمپنی کوڑا خریدنے کے علاوہ بجلی پیدا ہونے کے بعد منافع میں بھی شراکت کرے گی ، کوڑا کرکٹ ڈمپ کرنے سے نہ صرف اراضی کو نقصان پہنچتا ہے بلکہ گردو پیش کے علاقوں میں ماحول اور زیر زمین پانی بھی آلودہ ہو جاتا ہے ،انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت بتدریج صوبے کے تمام شہروں میں لینڈ فل سائٹس ختم کر دے گی اور ہر شہر میں ویسٹ کولیکشن سے کار آمد اشیاء بنائی جائیںگی ، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پنجاب میں دور رس نتائج کے حامل منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں موجودہ حکومت کو کئی ایک چیلنج درپیش ہیں جن سے نمٹنے کیلئے دن رات کام ہو رہا ہے ،انہو ں نے کہا کہ گزشتہ حکومت کی لوٹ مار کے مقابلے میں موجودہ دور میں ٹھوس اور مثبت نتائج کے حامل منصوبے شروع کریں گے جن کا عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ ہو سکے اور کوڑا کرکٹ سے بجلی و کار آمد اشیا ء کی پیداوار اسی سلسلے کی اہم کڑی ہے جس پر بلا تاخیر کام شروع کر رہے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات