Live Updates

وزیراعظم ٹھٹھرتی سردی میں بےگھر افراد کیلئےمسیحا بن گئے

لاہورمیں فٹ پاتھوں پرسونے والےافراد کیلئے شامیانے قائم، بےگھر افراد پناہ گاہیں تعمیر ہونے تک انہی شامیانوں میں رہیں گے،وزیراعظم نے شامیانوں کی تصاویربھی شیئرکردیں

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 24 نومبر 2018 15:16

وزیراعظم ٹھٹھرتی سردی میں بےگھر افراد کیلئےمسیحا بن گئے
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 نومبر 2018ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لاہور میں فٹ پاتھوں پر سونے والے افراد کیلئے شامیانے لگا دیے گئے ہیں، بے گھر افراد پناہ گاہیں تعمیر ہونے تک انہی شامیانوں میں رہیں گے، وزیراعظم عمران خان نے شامیانوں کی تصاویربھی شیئرکردی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان ٹھٹھرتی سردی میں بے گھر افراد کیلئے مسیحا بن گئے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے بے گھر افراد کیلئے پناہ گاہوں کی تعمیر کا انتظار کرنے کی بجائے فوری طور پر بے گھر افراد کیلئے شامیانے بنا دیے ہیں۔ ایسے تمام بے گھر افراد جو حکومتی پناہ گاہوں میں رہیں گے، وہ پناہ گاہیں تعمیر ہونے تک ان شامیانوں میں رہائش رکھیں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ لاہور میں فٹ پاتھوں پر سونے والے افراد کیلئے شامیانے لگا دیے گئے ہیں، بے گھر افراد پناہ گاہیں تعمیر ہونے تک انہی شامیانوں میں رہیں گے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان نے ان شامیانوں کی تصاویربھی شیئرکردی ہیں۔ واضح رہے حکومت نے لاہور میں مختلف مقامات پر چار پناہ گاہیں تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ منصوبے پر کام شروع کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹرثانیہ نشترکی وزیراعظم عمران خان کو پروگرام سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس میں وزیرخزانہ اسد عمر اور معاون خصوصی افتخار درانی نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام کا وظیفہ بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزیراعظم غربت مٹاؤ اسکیم میں اعزازیہ یا وظیفہ بڑھانے کا اعلان کریں گے۔ حکومتی فیصلے کے تحت سہ ماہی وظیفہ 5 ہزار سے زیادہ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ فیصلے سے 55 لاکھ مستحق افراد مستفید ہوں گے۔ اس سے قبل بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت سہ ماہی وظیفہ ساڑھے4 ہزارکے قریب دیا جاتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملکی معاشی صورتحال بہترہونے کے بعد وظیفہ بتدریج مزید بڑھایا جائے گا۔ ملک میں غربت کے خاتمے کیلئے قومی پالیسی بنائی جائے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات