وادی کوئٹہ اور گرد و نواح می ںموسم خشک اور سرد رہا ،ْ

شمالی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضا فہ آئندہ24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

جمعہ 30 نومبر 2018 14:54

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2018ء) بلوچستان کے دارالحکومت وادی کوئٹہ اور گرد و نواح میںموسم خشک اور سرد رہا ،ْ شمالی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضا فہ ہوگیا ۔کوئٹہ اور قلات میں درجہ حرا رت دوسرے روز بھی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ اور ملحقہ علاقوں میں موسم مزید سرد و خشک ہوگیا جہاں کم سے کم درجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

صوبے کے شمالی سمیت مختلف علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔قلات میں درجہ حرارت ایک، ڑوب میں 4، دالبندین میں 5، پنجگور میں 10، خضدار میں 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے شمالی علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی آئی اور سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔آئندہ24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔