پی ایم ایس افسران کامطالبات کے حق میں مسلسل 27ویں روز بھی پر امن احتجاج

پیر 3 دسمبر 2018 20:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2018ء) پی ایم ایس افسران نے اپنے مطالبات کے حق میں مسلسل 27ویں روز بھی پر امن احتجاج جاری رکھا ۔ پی ایم ایس افسران نے بازئوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر اپنے فرائض سر انجام دئیے ۔

(جاری ہے)

پی ایم ایس افسران کی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری نوید شہزاد مرزا نے کہا کہ جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے جائیں گے اسی طرح احتجاج جاری رکھیں گے۔حکومت کی جانب سے بنائی گئی سول ریفامز ٹاسک فورس میں مناسب نمائندگی دی جائے۔معین قریشی دور کے 1993 فارمولے کو ختم کیا جائے۔