یوم اقبالؒ منانے کا مقصدتصور پاکستان پیش کرنیوالی عظیم شخصیت حضرت علامہ محمد اقبالؒ کے پیغام کو نئی نسل تک پہنچانا ہے، آر پی او ہزارہ

پیر 3 دسمبر 2018 22:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2018ء) ریجنل پولیس آ فیسر ہزارہ ریجن محمد عالم شنواری نے کہا ہے کہ یوم اقبال منانے کا مقصدتصور پاکستان پیش کرنے والی عظیم شخصیت حضرت علامہ محمد اقبال کے پیغام کو اپنی نئی نسل تک پہنچانا ہے ۔علامہ اقبال کے افکا رامت،فرد اور قوم کی ذمہ داریوں پر مر کو ز رہے ہیں اس لئے ہم نے بحیثیت قوم اپنے آ پ کو مضبوط بنا نا ہے اور ہر فرد نے دوسرے پر تہمت لگانے سے پہلے خو د کو دیکھنا ہے۔

یہ ملک بڑی قربا نیوں اور محنت سے ملا ہے ۔اس کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ہر پاکستانی کو کر دار اوا کرنا ہو گاتب جاکر قیا م پاکستان کے مقاصد پو رے ہو سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ معاشرے میں اللہ تعالی نے ہر شخص کا کو ئی نہ کو ئی کر دار رکھا ہے ۔

(جاری ہے)

ہما رے ملک کی 20کروڑ سے زیا دہ آبادی اجتما حی حیثیت میں ایک بہت بڑی طا قت ہے جو علا مہ اقبال کے افکا رکو سمجھ کر با ہمی اخوت اور بھا ئی چارے سے تمام معاشرتی مسا ئل پر قا بو پا سکتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز تحصیل حکومت ایبٹ آ باد کے زیر اہتمام مفکر پا کستان علامہ محمد اقبال کے یوم ولادت کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔تقریب سے تحصیل نا ظم ایبٹ آ باد اسحا ق ذکریا ،ایس ڈی ای او ملک تنویر اعوان ،ڈا کٹر احمد اعجاز کے علاوہ مختلف سکو لوں کے طلبا ء و طا لبا ت نے علامہ اقبال کی شخصیت پر مقالے،تقا ریر،ملی نغمے، کلام اقبال ٹیبلواور دیگر رنگارنگ پر وگرام پیش کئے ۔

تقریب میں تحصیل نا ئب نا ظم سردار شجاع احمد ،ایس پی ٹریفک،ٹی ایم او، تحصیل ایڈمنسٹریشن کے افسران ،اہلکارو ں،ممبران تحصیل کو نسل ،مختلف سکولوں کے سربراہوں ،اسا تذہ ،طلبا ء و طا لبا ت کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد مو جو د تھی ۔محمد عالم شنواری نے کہا کہ حضر ت علا مہ اقبا ل نے جس خودی کی بات کی بد قسمتی سے آ ج ہم اس عظیم فلسفے کوبھول گئے ہیں۔

اسلام بھی ہمیں خودی کا درس دیتا ہے ۔جب تک ہم بحیثیت قوم خودی کو اپنا شعار نہیں بنا ئیں گے ہم کا میا ب نہیں ہو سکتے ۔انہوں نے کہاکہ حضرت علامہ محمد اقبال نے ایک خواب دیکھا تھا جسے حضرت قا ئد اعظم نے پو را کیا اور ہما را الگ سے آ زاد اور خود مختار ملک وجود میں آ یا ۔اب ہم سب نے اس ملک کی حفاظت اور ترقی کے لئے کا م کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کو اللہ تعالی نے بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے ہمارے ملک میں کسی چیز کی کمی نہیں ہمارے ملک کے عوام بہت بہادر ہیں انہوں نے ہر آ زما ئش اور طوفان کا مقابلہ کیا ۔تقریب کے آ خر میں مختلف سکولوں کے طلبا ء و طا لبات میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔