محکمہ داخلہ بلوچستان نے اسلحہ لائسنس اور دھماکہ خیز مواد کے این او سی کے اجرا پر دس روز کیلئے پابندی عائد کردی گئی

پیر 3 دسمبر 2018 23:21

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2018ء) بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال کے باعث اسلحہ لائسنس اور دھماکہ خیز مواد کے این او سی کے اجرا پر دس روز کیلئے پابندی عائد کردی گئی ۔

(جاری ہے)

محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق بلوچستان میں تمام ڈپٹی کمشنر ز کی جانب سے اسلحہ لائسنس کے اجرا پر پابندی عائدکردی گئی ہیمحکمہ داخلہ نے صوبے میں دھماکہ خیز مواد کے این او سی کے اجرا پر بھی پابندی عائد کی ہے ، یہ پابندی صوبے میں امن وامان کی صورتحال کے باعث د س روز کیلئے یکم دسمبر سے دس دسمبر تک لگائی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :