Live Updates

ْمحکمہ اطلاعات سندھ کرپشن ریفرنس ، نیب پراسکیوٹر کی عدم موجودگی پر درخواست کی سماعت ملتوی

عمران خان کی کسی بات کا بھروسہ نہیں وہ یو ٹرن لیتے رہتے ہیں،شرجیل انعام میمن کی میڈیا سے بات چیت

منگل 4 دسمبر 2018 18:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2018ء) احتساب عدالت نے محکمہ اطلاعات سندھ میں 5 ارب 76 کروڑ روپے کی کرپشن ریفرنس میں نیب پراسکیوٹر کی عدم موجودگی اور ملزمان کے وکلا کی درخواست پر سماعت ملتوی کردی۔ کراچی کی احتساب عدالت کے روبرو سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن و دیگر کے خلاف محکمہ اطلاعات سندھ میں 5 ارب 76 کروڑ روپے کی کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن و دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ نیب پراسکیوٹر کی عدم موجودگی اور ملزمان کے وکلا کی درخواست پر سماعت 18 دسمبر تک ملتوی کردی۔ریفرنس میں نیب کے گواہ میر عالم جوکھیو کے بیان ملزمان کے وکلا نے جرح کرنا تھی۔ سماعت کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان کی کسی بات کا بھروسہ نہیں وہ یو ٹرن لیتے رہتے ہیں۔ آصف علی زرداری نے حکومت یا الیکشن سے متعلق جو بھی بات کہی ہے وہ موجودہ حالت کو دیکھ کر کہی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات