Live Updates

وزیراعظم عمران خان نے ’’ٹیکنالوجی کی حامل علمی معیشت‘‘ کے بارے میں ٹاسک فورس کی تشکیل کی اصولی منظوری دیدی

منگل 4 دسمبر 2018 19:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2018ء) وزیراعظم عمران خان نے ’’ٹیکنالوجی کی حامل علمی معیشت‘‘ کے بارے میں ٹاسک فورس کی تشکیل کی اصولی منظوری دیدی ہے۔ یہ ٹاسک فورس طاقتور علمی معیشت کی تشکیل کیلئے قومی ترجیحات کے تسلسل سے جائزے اور مقررہ مدت کے ساتھ حکمت ہائے عملی اور لائحہ ہائے عمل وضع کرنے کیلئے باقاعدگی کے ساتھ نگرانی کا عمل انجام دینے کیلئے قائم کی جا رہی ہے۔

ٹاسک فورس میں ممتاز سائنسدان/انجینئرز، نجی شعبہ، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے نمائندگان شامل ہونگے۔ اس بارے میں فیصلہ وزیراعظم کی منگل کو ڈاکٹر عطاء الرحمن سے وزیراعظم آفس میں ہونے والی ملاقات میں کے دوران کیا گیا۔ ڈاکٹر عطاء الرحمن نے وزیراعظم کو پاک آسٹرین فیچ ہوچ شول ہری پور کی تعمیر کے بارے میں پیش رفت سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے وزیراعظم کو منرل ریسورسز انجینئرنگ، ریلوے انجینئرنگ اور ایگریکلچر فوڈ ٹیکنالوجی میں چین کی معاونت سے مرکز فضیلت کے قیام پر پیش رفت کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک کے انٹیلیکچول کیپٹل، صنعت کاری و انسانی وسائل کی ترقی، تیار مصنوعات میں اضافے ، پیداوار اور معیار میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں جس سے ملک کی صلاحیتوں سے استفادہ میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے نوجوانوں میں آگے بڑھنے اور درمیانی و ہائی ٹیک ٹیکنالوجی کے شعبہ میں پاکستان کی ترقی کے حوالے سے بہت زیادہ صلاحیت پائی جاتی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات