تیل خرید کر بھارت روس کو مضبوط کر رہا ہے،ٹرمپ

منگل 23 ستمبر 2025 20:35

تیل خرید کر بھارت روس کو مضبوط کر رہا ہے،ٹرمپ
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ تیل خرید کر بھارت روس کو مضبوط کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں انہوں نے کہاکہ روس سے تمام مصنوعات کی خریداری کو بند کرنا چاہیے، چین بھی روس سے تیل خرید رہا ہے، روسی تیل خرید کر بھارت روس کو مضبوط کر رہا ہے، یورپی ممالک روس سے تیل خریدتے ہیں، یہ شرمناک ہے۔