Live Updates

پاکستان میں تمام ادارے فعال ہیں اور اپنی ذمہ داریاں احسن انداز سے انجام دے رہے ہیں ،ْوزیراطلاعات

وزیراعظم عمران خان کی قیادت میںحکومت کا قیام پاکستانی قوم کی سیاسی پختگی کا مظہر ہے ،ْپاکستان تحریک انصاف کا اقتدار میں آنا معاشرے کے متوسط طبقے کا بد عنوانی اور اسٹیٹس کو کے خلاف انقلاب ہے ،ْسول اور عسکری تمام اداروں میں شاندار ہم آہنگی ہے ،ْہم انتظار میں ہیں کہ بھارت کشمیر پر اپنے نقطہ نظر کا دوبارہ جائزہ لے ،ْامید ہے کہ ایک دن پاکستانی مسلمانوں کو اجمیر شریف کی درگاہ پر جانے کی اجازت ملے گی ،ْچوہدری فواد حسین کا تقریب سے خطاب

جمعرات 6 دسمبر 2018 14:08

پاکستان میں تمام ادارے فعال ہیں اور اپنی ذمہ داریاں احسن انداز سے انجام ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ پاکستان میں تمام ادارے فعال ہیں اور اپنی ذمہ داریاں احسن انداز سے انجام دے رہے ہیں ،ْوزیراعظم عمران خان کی قیادت میںحکومت کا قیام پاکستانی قوم کی سیاسی پختگی کا مظہر ہے ،ْپاکستان تحریک انصاف کا اقتدار میں آنا معاشرے کے متوسط طبقے کا بد عنوانی اور اسٹیٹس کو کے خلاف انقلاب ہے ،ْسول اور عسکری تمام اداروں میں شاندار ہم آہنگی ہے ،ْہم انتظار میں ہیں کہ بھارت کشمیر پر اپنے نقطہ نظر کا دوبارہ جائزہ لے ،ْامید ہے کہ ایک دن پاکستانی مسلمانوں کو اجمیر شریف کی درگاہ پر جانے کی اجازت ملے گی۔

جمعرات کو وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے انٹر نیشنل انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹیجک اسٹیڈیز میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے جسے دٴْنیا پوری طر ح جان نہیں سکی۔

(جاری ہے)

وزیر اطلاعات نے کہا کہ 1980ء سے تباہ کن حالات کا سامنا رہا، کوئی اور ملک ایسے حالات کا شکار ہوتا تو اس کا بچ نکلنا مشکل تھا۔ وزیر اطلاعات نے کہ اکہ پاکستان ان تمام چیلنجز سے نبرد آزما ہوا ،مسلم ممالک اور تیسری دٴْنیا میں جدید ملک بن کر سامنے آیا۔

وزیر اطلاعات نے کہاکہ پاکستان میں تمام ادارے فعال ہیں اور اپنی ذمہ داریاں احسن انداز سے انجام دے رہے ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ پاکستان میں آزاد عدلیہ اور متحرک میڈیا ہے، پاکستان میں میڈیا کو بے مثال آزادی حاصل ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میںحکومت کا قیام پاکستانی قوم کی سیاسی پختگی کا مظہر ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہ کہ پاکستان تحریک انصاف کا اقتدار میں آنا معاشرے کے متوسط طبقے کا بد عنوانی اور اسٹیٹس کو کے خلاف انقلاب ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ قانون شکن اور طاقتو ر افراد قانون کے شکنجے میں آئے ہیں، پہلی بار طاقتور افراد قانون کا دباؤ محسوس کر رہے ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ سول اور عسکری تمام اداروں میں شاندار ہم آہنگی ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ کرتارپور راہداری کے افتتاح سے ایک نئی تاریخ رقم ہوئی۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ ہم انتظار میں ہیں کہ بھارت کشمیر پر اپنے نقطہ نظر کا دوبارہ جائزہ لے۔

وزیر اطلاعات نے کہاکہ کشمیر خطہ اراضی کا نہیں بلکہ انسانی مسئلہ ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ امید ہے کہ ایک دن پاکستانی مسلمانوں کو اجمیر شریف کی درگاہ پر جانے کی اجازت ملے گی۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ امریکہ عالمی طاقت ہے ، امریکہ کی اہمیت سے بخوبی آگاہ ہیں ۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے افغانستان میں امن و استحکام کے لئے بہتر ین تجویز پیش کی ۔

چوہدری فواد حسین نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے آنے سے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں بہتری آ رہی ہے۔ و زیر اطلاعات نے کہاکہ امریکی صدر کا پاکستان کے وزیر اعظم کو خط اور افغانسان کیلئے خصوصی نمائندہ زلمے خلیل زاد کی وزیراعظم سے ملاقات تعلقات میں بہتری کا ثبوت ہے۔ و زیر اطلاعات نے کہاکہ سی پیک ایک اہم ترین اقتصادی منصوبہ ہے، یورپی یونین سمیت دیگر ممالک سی پیک کے نتیجے میں سامنے آنے والے اقتصادی مواقع سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں ۔

و زیر اطلاعات نے کہاکہ عمران خان کے منصب سنبھالنے کے بعد سعودی عرب اور چین کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندی اور وسعت ملی ہے۔ و زیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان کی ترجیح عوام کو غربت سے نجات دلانا ہے۔ و زیر اطلاعات و نشریات نے کہاکہ موجودہ حکومت کی پالیسیاں اسی مقصد کے حصول کے لئے ہیں۔چوہدری فواد حسین نے کہاکہ بعدازاں وزیر اطلاعات کی انٹر نیشنل انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹیجک اسٹیڈیز کے اعلیٰ عہدیداران سے ملاقات ہوئی۔

وزیر اطلاعات کو انسٹیٹیوٹ کے ڈھانچے اور ورکنگ کے حوالے سے بریفنگ دڈی گئی ۔وزیر اطلاعات کا نیئی آر ایس (IRS)کو جدید خطوط پر استور کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ۔ انسٹیٹیوٹ آف ریجنل سٹڈیز اور انٹر نیشنل انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز کے مابین تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات