Live Updates

کبھی کسی کی جنگ لڑیں گے اور نہ ہی کسی کے سامنے جھکیں گے ،ْوزیر اعظم عمران خان

ہم سب سے امن چاہیں گے ،ْبھارت میں مسلمانوں کا آج کوئی قائد نہیں ہے ،ْ ملک کو نبی کریم ؐکے اصولوں پر اٹھائیں گے ،ْبلوچستان کے طلباء سے گفتگو

جمعہ 7 دسمبر 2018 18:55

کبھی کسی کی جنگ لڑیں گے اور نہ ہی کسی کے سامنے جھکیں گے ،ْوزیر اعظم عمران ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2018ء) وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ کبھی کسی کی جنگ لڑیں گے اور نہ ہی کسی کے سامنے جھکیں گے ،ْہم سب سے امن چاہیں گے ،ْبھارت میں مسلمانوں کا آج کوئی قائد نہیں ہے ،ْ ملک کو نبی کریم ؐکے اصولوں پر اٹھائیں گے۔ جمعہ کو بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ قوم نظریے سے ہے اور نظریہ نہ رہے تو قوم نہیں رہتی، قائداعظم نے پوری کوشش کی کہ مسلمان اور ہندو متحد ہوکر رہیں، قائداعظم نے محسوس کیا کہ مسلمانوں کے لییالگ ملک ضروری ہے، ہمیں سمجھنا چاہیے کہ ملک کیوں بنا، آج بھارت میں جو مسلمانوں کا حل ہے وہاں نظر ہی نہیں آتا کہ مسلمانوں کو برابر کے حقوق ملیں گے، بھارت میں مسلمانوں کا آج کوئی قائد نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا مطلب حکمران کا قانون کے نیچے ہونا ہے لیکن ہم جمہوریت سے بادشاہت پر آگئے، چین نے مدینہ کی ریاست کے اصولوں پر چل کر 70 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا مگر پاکستان میں امیر امیر ہوتا گیا اور غریب غریب ہی رہ گیا، جو علاقے آگے تھے ان پر زیادہ پیسہ لگایا گیا جس سے کم ترقی یافتہ علاقے مزید پیچھے رہ گئے۔عمران خان نے کہاکہ اندازہ لگایا تو پتا چلا کہ لاہور میں ایک انسان پر 70 ہزار روپے اوسطاً خرچہ کیے گئے ،ْ چھوٹے علاقے راجن پور میں جہاں پیسے کی ضرورت تھی وہاں اوسطاً ایک انسان پر ڈھائی ہزار روپے خرچ کیے گئے، اس طرح امیر اور غریب علاقوں میں فرق بڑھتا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس ملک کو اٹھانا ہے تو نبی کریم ؐکے اصولوں پر اٹھائیں گے، ہماری کوشش ہے اپنے کمزور علاقوں کو آگے لائیں، بلوچستان پیچھے رہ گیا ہے تاہم اب اسے اچھا وزیراعلیٰ ملا ہے، ہم خواتین کیلئے اسپیشل پروگرام لارہے ہیں، ان کے جائیداد میں حصے کیلئے ایک قانون بنارہے ہیں جس پر عملدرآمد ہو۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم نے پاکستان میں اپنے آپ پر ظلم کیا، ہمارے لیڈروں نے قوم اور دوسرے ملکوں کے سامنے تاثر دیا کہ اگر کسی سپر پاور کی مدد نہیں کریں یا ان کی جنگ نہیں لڑیں گے تو تباہ ہوجائیں گے۔

انہو نے کہا کہ آج ہمارے عظیم ملک نہ بننے کی وجہ جھکنا اور ہاتھ پھیلانا ہے جس نے ہماری قومی غیرت ختم کردی، ہم نے اپنے لوگوں کو بتایا کہ سپر پاور کی جنگ نہ لڑی تو نہیں بچیں گے، مگر آج واضح کردوں نہ کبھی کسی کی جنگ لڑیں گے اور نہ ہی کسی کے سامنے جھکیں گے، سب سے امن چاہیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان میں ہمیں ڈومور کہا گیا اور کہا گیا کہ پیسے دے رہے ہیں جنگ لڑیں، میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ افغانستان میں جنگ مسئلے کا حل نہیں، شکر ہے جو ڈومور کہہ رہے تھے وہ آج امن قائم کرنے اور مذاکرات کیلئے ہمیں کہہ رہے ہیں ،ْہم اسی طرح آگے بڑھیں گے اور یہ قوم عظیم بنے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات