لوہے کے چنے والی سرکار کی کرپشن کے انکشافات ہونا شروع ہو گئے ہیں : فیاض الحسن چوہان
جب شریف برادران بکتر بند گاڑیوں میں پیشیاں بھگت رہے تھے اس وقت خواجہ برادران پیراگون سوسائٹی کی بنیاد رکھ رہے تھے
جمعہ 7 دسمبر 2018 22:57
(جاری ہے)
میں یہ سوال پوچھتا ہوں کہ وہ دو ر تو مکمل طور پر آمریت کا تھا۔
2002 کے الیکشن ابھی نہیں ہوئے تھے۔ ق لیگ کی حکومت نہیں آئی تھی، کوئی سیمی جمہوری دور شروع نہیں ہوا تھا۔ اس دور میں کیا خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق فوجی آمر کے ساتھ بارگین کیے بغیر یہ کاروبار کر سکتے تھے۔ اس دور میں روزانہ کی بنیاد پہ شریف برادران کبھی کراچی، کبھی لاہو ر اور کبھی اسلام آباد میں پیشیاں بھگتتے تھے اور صا حب بہادر اور انکے بھائی صاحب پرویز مشرف سے ڈیل کر کے سینکڑوں کنال اراضی خرید کر اپنی پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی کی بنیاد ڈال رہے تھے۔ اور حیران کن امر یہ ہے کہ گزشتہ اٹھارہ سال سے لوہے کے چنے والی سرکار کی یہ بڑھکیں سن سن کے ہمارے کان پک گئے ہیں کہ ہم نے پرویز مشرف اور فوجی آمریت کے خلاف بڑی قربانیاں دی ہیں۔ جبکہ ساری دنیا نے دیکھا تھا کہ 2005-2006 میںان کی پیراگون سوسائٹی اپنے عروج پر تھی۔ خواجہ برادران کی چیخیں نکلناسمجھ میں آتا ہے۔ دراصل انہیں قیصر امین بٹ کے وعدہ معاف گواہ بننے کے بعد اپنا انجام نظر آرہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ماڈل ٹائون سانحے پر اب ایک آزاد اور غیر جانبدار جے آئی ٹی بن گئی ہے۔ میں ن لیگ کی طرف سے کی گئی فسطائیت اور غنڈہ گردی کی شدید مذمت کرتا ہوں۔مزید اہم خبریں
-
میرے ملک کے محافظوں آپ نے ملکی سالمیت تباہ کردی خودداری داؤ پر لگا دی
-
خدا کی قسم! پختونخواہ میں گورنر راج لگایا تو ہم گورنرہاؤس پر قبضہ کرلیں گے
-
گندم ڈیلرز نے زمینداروں اور کسانوں کو لوٹنا شروع کردیا
-
جس نے 9 مئی کروایا ہے مجھے ان کے گھروں کا اور بچوں کا بھی پتہ ہے
-
انتشاری گروہ کا بیج کس نے بویا اور کس نے اسے پروان چڑھایا جاوید لطیف
-
حکومت نئی اتھارٹیز قائم کرکے وفاق پر مزید بوجھ ڈال رہی ہے، رضا ربانی
-
9 مئی کا سیاہ باب رقم کرنے والوں سے کوئی سمجھوتہ ہوگا نہ ڈیل، جنرل عاصم منیر
-
الجزائر سے گوانتانامو بے کے سابقہ قیدی کی رہائی کا مطالبہ
-
خدا کے لئے ہماری فوج کو بچالیا جائے ، ڈاکٹرعارف علوی
-
پرویز خٹک نے مجھے کہا تھا قمر باجوہ کہہ رہا عمران خان سے کہو مجھے 6 مہینے کی ایکسٹینشن دو
-
شہداء اور ان کے اہلخانہ یا ادارے کی بے حرمتی کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی،9 مئی کے منصوبہ سازوں، سہولت کاروں اور مجرموں کو ملکی قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، آرمی چیف سید ..
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور ڈاکٹر محمد بن عبدالعزیز الخلیفی کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.