ْوزیر اعظم آزاد کشمیرسے ممبر قانون ساز اسمبلی سردار عامر الطاف اور ضیاء سردار کی ملاقات

ممبر اسمبلی نے وزیر اعظم کو حلقہ میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالہ سے بریفنگ دی

ہفتہ 8 دسمبر 2018 17:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2018ء) وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان سے ممبر قانون ساز اسمبلی مسلم لیگ ن سردار عامر الطاف اور ضیاء سردار نے جموں وکشمیر ہائوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ممبر اسمبلی نے وزیر اعظم کو حلقہ میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالہ سے بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہاکہ ہجیرہ کے عوام کی تعمیر وترقی کیلئے بھرپور محنت کریں اور انہیں بنیادی سہولتیں انکی دہلیز پر فراہم کرنے کیلئے اقداما ات اٹھائیں ۔

وزیر اعظم نے کہاکہ ہجیرہ کے عوام نے دو بار مسلم لیگ ن کا انتخاب کیا ہے ان کے مسائل کو مقامی سطح پر ہی کیا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن نے انتخابات کے دوران ہجیرہ کے عوام سے جو وعدے کیے تھے ان پر عملدرآمد کیا جائیگا۔انہوں نے کہاکہ ہجیرہ کی ترقی کیلئے فنڈز فراہم کرینگے تاکہ علاقہ سے پسماندگی کا خاتمہ ہو ۔